ETV Bharat / state

Employment Opportunities for Students: طلبا کو روزگار سے جوڑنے کے لئے جماعت اسلامی کی پہل - جماعت اسلامی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکریٹری ٹی عارف علی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں مالی وسائل کا کلیدی رول ہوتا ہے،اور روزگار کے لیے اسکل ہونا بے حد ضروری ہے ۔ہمیں اپنے معاشرے کو مالی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،فاونڈیشن کی یہ کوشش اسی مقصد کے تحت جاری ہے تاکہ معاشرے سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ ایک کامیاب بیٹی پورے خاندان کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔ The Event Was Organized by Jamaat-e-Islami

جماعت اسلامی کی پہل
جماعت اسلامی کی پہل
author img

By

Published : Jun 9, 2022, 10:23 AM IST

نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند کے کیمپس میں طلبا کو روزگار سے جوڑنے اور با اختیار بنانے کے لئے قلیل مدت انتہائی کم فیس والا سرٹیفیکیٹ کورس شروع کیا ہے،اسی کے تحت ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر میں وژن 2026 کے تحت قائم 'انویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر' کی جانب سے سرٹیفیک تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر 150 اسٹوڈینٹس کو ایک پروقار تقریب میں تربیتی اسناد دی گئیں ۔ جس میں نرسنگ کے 75 بچے اور کمپیوٹر اور دیگر کوسیز کے 75 بچے شامل ہیں ۔The Event Was Organized by Jamaat-e-Islami

جماعت اسلامی کی پہل

پروگرام میں بطور مہمان خصوصی 'دہلی اسکل اینڈ انٹرپرینیور یونیورسٹی' کے پرو وائس چانسلرریحان خان سوری شریک ہوئے،انہوں نے ویژن 2026 کی اس پہل کی تعریف کی اور اسے بے حد اہم قدم قرار دیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ”اسکل انڈیا کا جو ہندوستان کا ہدف ہے، اسے پورا کرنے میں ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی یہ پہل بہت اہم ہے خاص طور سے بچیوں کے تعلق سے آج جن بچیوں کو نرسنگ کا سرٹیفیکیٹ ملا ہے یہ قدم قابل تعریف ہے ۔ ہم نے دیکھا کہ کرونا کے دنوں میں ہیلتھ کیئر کارکنوں کی بڑی کمی تھی اس طرح کے سینٹروں کی اہمیت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔ وژن 2026 کی یہ کوشش ملک کی تعمیر میں سنگ میل ثابت ہوگی "۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکریٹری ٹی عارف علی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں مالی وسائل کا کلیدی رول ہوتا ہے،اور روزگار کے لیے اسکل ہونا بے حد ضروری ہے ۔ہمیں اپنے معاشرے کو مالی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،فاونڈیشن کی یہ کوشش اسی مقصد کے تحت جاری ہے تاکہ معاشرے سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ ایک کامیاب بیٹی پورے خاندان کے لیے قیمتی سرمایہ ہے، واضح ہو کہ ہیومن ویلفیرفاونڈیشن کے روزگار فراہمی کے شعبے نے معاشی بیداری کہ یہ مہم ملک گیر سطح پرشروع کی ہے جس کےتحت نوجوانوں کو کمپیوٹر ، نرسنگ، انگلش اسپیکنگ ،ڈائلیسس ٹیکنیشین ، ڈجیٹل مارکیٹنگ ، کسٹمر کیر ایگزیکٹیو کی ٹرینگ دی جاتی ہے ۔
مزید پڑھیں:بے روزگار مسلم نوجوانوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی کی پہل

اس کے علاوہ روزگار فراہمی کا یہ شعبہ دیگر میدانوں میں بھی کام کر رہا ہے جس میں بکری فارمنگ ، مرغی فارم فارمنگ ،مچھردانی بنانا، پروفیشنل ڈرائیور، ریگر جیسے درجنوں میدان شامل ہیں جن پر کام جاری ہے ۔ پروگرام میں وژن 2026 ایجویشن مینیجر سلیم اللہ خان ،ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل ، فاونڈیشن کے روزگار کے شعبے سربراہ زاہد حسین ، وژن 2026 کے روزگار فراہمی کے شعبے کے پروگرام ہیڈ نور محمد شریک ہوئے ۔
سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کم وقت میں یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اس کے بعد نوکری آسانی سے مل جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.