ETV Bharat / state

Jamaate Islami over Assembly Elections 2022: 'عوام کا نفرتی ایجنڈے سے متاثر نہ ہونا خوش آئند بات' - جماعت اسلامی ہند کا الیکشن کمیشن پر تنقید

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر محمد سلیم انجینئر نے کہا کہ 'پانچ ریاستوں کے انتخابات میں عوام نے اس بار ترقی، روزگار، تعلیم اور صحت جیسے حقیقی مسائل کو اہمیت دی۔' Mohammad Saleem Engineer on Assembly Elections 2022

'عوام کا نفرتی ایجنڈے سے متاثر نہ ہونا ایک خوش آئند قدم'

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 6:27 PM IST

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات 2022 میں نفرت انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ اشتہارات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔' Jamaate Islami over Assembly Elections 2022

جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ 'اسمبلی انتخابات میں ذات کے نام پر ووٹرز کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، اس پر الیکشن کمیشن کو سختی برتنی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔' Jamaat-e-Islami Hind on Election Commission

'عوام کا نفرتی ایجنڈے سے متاثر نہ ہونا ایک خوش آئند قدم'

نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے کہا کہ 'پانچ ریاستوں کے انتخابات میں عوام کا کردار نہایت ہی مثبت اور قابل ستائش رہا ہے۔ عوام نے اس بار ترقی، روزگار، تعلیم اور صحت جیسے حقیقی مسائل کو اہمیت دی۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'انتخابات کے موقع پر اشتہارات پر بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی۔ یہ عوام کے پیسے ہیں جسے حکومت نے پانی کی طرح بہایا ہے۔ اس پر روک لگانے کے لیے بحث ہونی چاہیے اور اس تعلق سے ایسا قانون بنایا جانا چاہئے جو برسراقتدار پارٹی کو اپنے مفاد کے لیے بالواسطہ یا بلا واسطہ اشتہارات پر خرچ کرنے سے روک سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine War: 'روس۔یوکرین جنگ فوری طور پر بند ہو' جماعت اسلامی ہند

پروفیسر سلیم نے کہا کہ 'انتخابی نتائج کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے، دولت و طاقت کے بے جا استعمال کو روکنے کے لیے انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ شفاف انتخابات سے شہریوں کا اعتماد بڑھے گا اور اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.