ETV Bharat / state

جماعت اسلامی ہند کی جانب سے غریبوں کی مدد - jamaat e islami hind provides relief to poor during lockdown in all over india

جماعت اسلامی ہند نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران تقریبا ایک ملین یعنی 10 لاکھ لوگوں کو دس کروڑ روپے کی اشیائے خوردنی اور مالی امداد فراہم کی۔

jamaat e islami hind provides relief to poor during lockdown in all over  india
جماعت اسلامی ہند نے لاکھوں افراد تک اشیائے خوردنی اور مالی امداد فراہم کی
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 11:36 PM IST

حکومت ہند کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان ہونے اور بروقت کسی بھی جامع و مربوط ریلیف کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں غریب اور ضرورتمند فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے۔ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند آگے آئی اور بلا تفریق مذہب و ملت ہزاروں شہریوں میں اشیائے خوردنی تقسیم کی اور دیگر ریلیف کا کام انجام دیا۔

jamaat e islami hind provides relief to poor during lockdown in all over  india
جماعت اسلامی ہند نے لاکھوں افراد تک اشیائے خوردنی اور مالی امداد فراہم کی

میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے نیشنل سکریٹری برائے خدمت خلق محمد احمد نے کہا کہ 'اللہ کے کرم سے، خیر خواہوں کی حمایت اور رضاکاروں کی محنت کے نتیجے میں ہم اس لائق ہوئے کہ کھانا اور دیگر راحت کے کام کو ملک بھر کے لاکھوں لوگوں میں دستیاب کراسکے۔ استفادہ کرنے والوں میں انتہائی غریب، یومیہ کما کر پیٹ بھرنے والے مہاجر مزدور ہیں۔ یہ سب لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے۔ مختلف ریاستوں، شہروں اور قصبوں سے جماعت کے رضاکاروں کے ذریعہ فراہم کی گئی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دس کروڑ روپے کی ریلیف کا کام 8,38,417 لوگوں میں انجام دیا گیا ہے۔ نیز جماعت نے 5,80,519 فوڈ کٹس، 4,32,228 تیار کھانے کے پیکٹس، 3,88,852 فیس ماسک اور 3,970 سینیٹائزر تقسیم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی 10,06,553 لوگوں کو مالی امداد اور 44,503 لوگوں کو دیگر سروسیز فراہم کی گئیں۔

نیشنل سکریٹری محمد احمد نے مزید کہا کہ 'جماعت ہمیشہ سے ہی زمینی و آسمانی آفات کے موقع پر ریلیف کا کام انجام دیتی رہی ہے۔ ریلیف اور باز آبادکاری کا یہ کام ہم بلا تفریق مذہب وملت تمام طبقوں میں انجام دیتے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے تک ہم اپنا یہ کام جاری رکھیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.