نئی دہلی: مرکز جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ہندی قرآن اور ریڈ بکس آن اسلام کا ویب پورٹل لانچ کیا گیا۔ قرآن کریم انسانوں کے لیے خدائی ہدایات پر مبنی آخری آسمانی کتاب ہے۔ دنیا میں مخلتف زبانیں اور الگ الگ مذاہب کے لوگ موجود ہیں قرآن کو ان تک پہنچانا مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے۔ ہندوستان کے برادران وطن تک، جو عربی زبان کا علم نہیں رکھتے ہیں، قرآن کا ترجمہ ان کی مادری زبان میں پیش کیا جانا ضروری ہے۔
چنانچہ جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی نے ہندی زبان میں قرآن کریم کے ترجمے کو لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے مقصد سے ایک ٹیم تیار کی۔ اس ٹیم کی تقریبا ایک سال کی لگاتار محنت کے نتیجے میں قرآن کریم کے ترجمے کو ویب سائٹ کے ذریعہ قابل رسائی بنایا گیا۔ اس ویب سائٹس کو تیار کرنے والےذمہ داروں نے بتایا کہ اس کام کو کرنے کی ایک خاص وجہ یہ بھی رہی ہے کہ جب انہوں نے قرآن کے ترجمہ کو ہندی میں تلاش کرنے کی کوشش کی تو انٹرنیٹ پر قادیانیوں کا ترجمہ ملا، چنانچہ انہوں نے امیر حلقہ دہلی کے سامنے معاملہ پیش کیا اور انہوں نے فوری طور پر ایک ٹیم تیار کر کے اس نیک اور اہم کام کی شروعات کی۔
اس ویب سائٹ کو تیار کرنے میں اہم ذمہ داروں میں سے ڈاکٹر وقار ان ور، وارث حسین، حافظ اظہار اور ٹیکنیکل کاموں کو انجام دینے والے محمد ابصار احمد ہیں۔ اس ویب سائٹ میں قرآن کا ترجمہ مولانا فاروق خاں مرحوم کا ہندی ترجمہ سے لیا گیا ہے۔ اس میں عربی متن اور ہندی ترجمہ دونوں یونیکوڈ میں ہیں تاکہ استفادہ کرنے والے افراد اپنی ضروت کے تحت اسے استعمال کر پائیں اور شوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسے شیئر کرنے میں انہیں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: Mega Job Fair at Jamia Hamdard حکیم عبدالحمید کا خواب تھا کہ لوگوں کو بر سر روزگار کیا جائے، شوکت مفتی
ویب سائیٹ پر صرف عربی متن اور ہندی ترجہ ہے، آنے والے دنوں میں ان شاء اللہ عربی متن اور اس کا ترجمہ کی آواز بھی ایمبیڈ کی جائے گی۔ قرآن ہندی ویب سائٹ کے ساتھ جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی نے ایک اور ویب سائٹ کا اجرا کیا۔ جس پر اسلام سے متعلق موجود کتابوں کو اپلوڈ کیا گیا ہے، اس ویب سائٹ پر تینوں زبان ہندی، اردو اور انگریزی میں اپلوڈ کی گئی ہیں۔