ETV Bharat / state

Jairam Ramesh Criticise BJP بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں پروپیگنڈہ کر رہی ہے - کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش

کانگریس نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کو 109 دن ہو گئے ہیں اور اس میں جمع بھیڑ دیکھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بوکھلا گئی ہے، اس لئے وہ اس یاترا کواور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے حوالے سے غلط تشہیر کررہی ہے کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی لیڈران اور اس کے آئی ٹی سیل کے ساتھ ساتھ کچھ چینل بھی اس جھوٹ کو پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے 9 جھوٹ گنائےاور کہا کہ بی جے پی کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے۔Jairam Ramesh Criticise BJP

بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کے بارے میں پروپیگنڈہ کر رہی ہے

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 8:54 PM IST

نئی دہلی:جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے جھوٹ میں کہا کہ یاترا میں فائیو اسٹار کنٹینر ہیں، لیکن اگر اس کی سچائی کے بارے میں جاننا ہے تو بی جے پی لیڈروں کو اس میں رہنا چاہئے۔ دوسرا جھوٹ یہ تھا کہ کنیا کماری میں راہل گاندھی نے سوامی وویکانند میموریل کا دورہ نہیں کیا حالانکہ اس کی ویڈیو دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا جھوٹ یہ ہے کہ راہل پریس کانفرنس نہیں کرتے اور تقریر نہیں کرتے، جبکہ وہ یاترا کے دوران آٹھ بار پریس کانفرنس کر چکے ہیں۔ وہ ٹیلی پرومپٹر کے بغیر تقریر کرتے ہیں۔ چوتھا جھوٹ یہ تھا کہ راہل صرف جنوبی ہندوستان میں چرچ گئے، لیکن مسٹر گاندھی تمام مذاہب کے مقدس مقامات پر گئے۔ انہوں نے سری نارن مٹھ، چامنڈیشوری دیوی، راگھویندرسوامی مندر، سچکھنڈ، اومکاریشور اور مہاکالیشور جیسے کئی تیرتھ استلھوں میں درشن کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یاترا کے دوران 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے بی جے پی سیل کی جانب سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ نرمدا کے کنارے الٹی آرتی کی بات کی گئی ہے جو سب سے بڑا جھوٹ تھا۔ ساتواں جھوٹ یہ تھا کہ راہل گاندھی نے اس لڑکی سے ملاقات کی تھی جس پر پاکستان کا نعرہ لگایا گیا تھا، لیکن یہ سچ نہیں تھا۔ چائے پینے کی ویڈیو کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا اور اس میں جتیندر سنگھ کے راہل گاندھی کے جوتے کے تسمے باندھنے کے بارے میں جھوٹ بولا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

ترجمان نے حکومت پر اداروں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب مسٹر گاندھی بچوں کے استعمال کی شکایت کی جاتی ہے تو کانگریس کواپنا موقف پیش کرنے کے لیے الیکشن کمیشن جانا پڑا، لیکن جب وزیر اعظم کے بچوں کے بارے میں شکایت کی گئی تو کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں خفیہ محکمہ کے دو افسران کانگریس یاترا کے کنٹینر میں چپکے سے گئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں گئے تھے تو جواب ملا کہ وہ بیت الخلا استعمال کرنے گئے تھے۔
یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.