ETV Bharat / state

Jagdeep Dhankhar to Take Oath : جگدیپ دھنکھڑ نے نائب صدر کے عہدے کا حلف لیں گے - صدر دروپدی مرمو

حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون میں ہوگی۔ صدر دروپدی مرمو جگدیپ دھنکھڑ کو نائب صدر کے عہدے کا حلف دلائیں گی۔Jagdeep Dhankhar to Take Oath

جگدیپ دھنکھڑ آج نائب صدر کے عہدے کا حلف لیں گے

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 7:32 AM IST

Updated : Aug 11, 2022, 1:17 PM IST

جگدیپ دھنکھڑ Jagdeep Dhankhar آج 12.30 بجے نائب صدر Vice President of India کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون میں ہوگی۔ صدر دروپدی مرمو President of India Draupadi Murmu جگدیپ دھنکھڑ کو نائب صدر کے عہدے کا حلف دلائیں گی۔ نائب صدر کے انتخاب میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ دھنکھڑ کا تعلق کسان خاندان سے ہے۔ ان کے والد گوکل چندر دھنکھڑ کھیتی باڑی کرتے تھے۔ دھنکھڑ پیشے سے وکیل ہیں۔ ان کا سیاسی کیریئر تقریباً 30 سال پر محیط ہے۔ انہوں نے 1989 میں فعال سیاست میں قدم رکھا۔

این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ نے حال ہی میں ہوئے نائب صدر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ وہ 528 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ جبکہ مخالف امیدوار مارگریٹ الوا کو 182 ووٹ ملے۔ نائب صدر کے انتخاب میں کل 725 ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں سے 710 ووٹ درست پائے گئے۔ جبکہ 15 ووٹ باطل ہوئے۔

جگدیپ دھنکھڑ ملک کے 14ویں نائب صدر ہوں گے۔ نائب صدر کے انتخاب سے قبل وہ مغربی بنگال کے گورنر تھے۔

جگدیپ دھنکھر نے قانون کی ڈگری لینے کے بعد وکالت شروع کی اور 1990 میں انہیں راجستھان ہائی کورٹ میں سینئر وکیل کا درجہ دیا گیا۔ دھنکھر نے سپریم کورٹ سے لے کر ملک کے کئی ہائی کورٹس تک قانون کی مشق کی ہے۔ 1988 تک وہ ملک کے نامور وکلاء میں سے ایک بن چکے تھے۔

Last Updated : Aug 11, 2022, 1:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.