نوئیڈا میڈیا کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں راشٹریہ جاٹ کمیٹی نے اعلان کیا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) کی حمایت میں جاٹ برادری کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اس کے ساتھ ہی جاٹ اور پورے ملک میں خاپ کو جوڑ کر جلد ہی دہلی کے شاہین باغ کا سفر کریں گے اور لوگوں کو اس قانون کے بارے میں سمجھائیں گے۔
راشٹریہ جاٹ کونسل کے قومی صدر دھوم سنگھ نے کہا کہ 'وہ بڑی تعداد میں متحد ہو کر شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مطاہرہ کرنے والے بھائیوں کو راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مظاہرین سے پوچھیں گے کہ آپ کو کیا اعتراض ہے؟ کیا کوئی آپ کو ملک سے باہر نکال رہا ہے؟ ہم انہیں شہریت ترمیمی قانون کی حقیقت بتائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'قومی مفاد میں ہم سی اے اے کی حمایت کر رہے ہیں،
دھرم سنگھ نے دعویٰ کیا کہ جاٹ برادری کے لوگ شاہین باغ میں اس وقت تک قیام کریں گے جب تک کہ سی اے اے کے مخالف لوگ اپنے گھروں کو بحفاظت واپس نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جاٹ برادری کے سوا تمام بھارتیوں سے شاہین باغ جانے اور مسلم بھائیوں کو راضی کرنے کی کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاٹوں نے قومی مفاد میں لئے گیے فیصلے کی کھل کر حمایت کی ہے، پورا جاٹ معاشرہ سی اے اے کی حمایت میں ملک کے ساتھ ہے۔
اس پریس کانفرنس میں دھرم سنگھ، بدن سنگھ، شیوم ڈ اگر، انکیت چودھری، نیویش چودھری وغیرہ موجود تھے۔