قومی دارالحکومت دہلی میں نغمہ نگار جاوید اختر نے آج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) عآپ کے قومی کنوینر اور دہلی کی سیٹ پر تیسری بار قبضہ کرنے والے نامزد وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انھیں دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت کی مبارکباد پیش کی۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ 'آج میری رہائش گاہ پر جاوید اختر صاحب کا استقبال کرنا بے حد خوشگوار تھا'۔
خیال رہے کہ کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی نے آٹھ فروری کودہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ہونے والی پولنگ میں 62 سیٹوں پر جیت درج کی تھی، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو آٹھ سیٹیں حاصل ہوئی تھیں، وہیں کانگریس نے کھاتہ بھی نہیں کھولا تھا۔
یاد رہے کہ 11 فروری کو آنے والے نتائج کے مطابق کانگریس پارٹی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی، جبکہ وہ شیلا دیکشت کی قیادت میں مسلسل 15 برس تک برسر اقتدار پر قابض رہی ہے۔