ETV Bharat / state

مفاد عامہ کی عرضی دائر کرنا بے فائدہ - bjp

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کورونا وائرس کی وبا کے اس مشکل وقت میں زیادہ جوش میں آکر مفاد عامہ کی عرضی دائر کئے جانے کے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ظاہر کی ہے۔

مفاد عامہ کی عرضی دائر کرنا بے فائدہ
مفاد عامہ کی عرضی دائر کرنا بے فائدہ
author img

By

Published : May 12, 2020, 11:30 PM IST

پرساد نے اتوار کو ایٹرنی جنرل کے کے وینوگوپال کی قیادت میں حکومت کے قانونی افسروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی ورچوئل میٹنگ کے دوران کہا کہ پوری دنیا اس چیلنج بھرے وقت سے گزر رہی ہے اور ایسی خطرناک وبا انسان کے سامنے مشکل اور حساس حالات کا چیلنج لےکر کھڑی ہے۔

اس لیے انہوں نے کہا بحرانی صورت حال کے اس زمانہ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کرنا بے فائدہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے ہندوستان میں کورونا کے حالات سے نمٹنے کےلئے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر ہر ممکن کوشش کی ہے اور مرکز اور ریاستوں کےلئے فیصلہ کرنے کے عمل پر بھروسہ کئے جانے کی ضرورت ہے

ایٹرنی جنرل نے وزیر قانون کے اس بیان کی حمایت کی،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوششوں کو کورٹ کے ذریعہ ستائش کی بھی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.