’فوڈ فار لائف پہل‘ کے تحت شرون کمارسیوا کی سروس شروع کی جا رہی ہے، جس میں کووڈ سے متاثرہ عمر رسیدہ افراد، حاملہ خواتین اور دیگر کو ان کے گھروں تک کھانا پہنچایا جا رہا ہے۔ کھانا غذائیت اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والے اجزا پر مشتمل ہے۔
اسکان دہلی کا ماننا ہے کہ مناسب غذائیت پر مشتمل خوراک کے استعمال سے وبائی بیماری کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اپنے گھروں پر کھانا حاصل کرنے کے لیے ضرورت مند افراد 9717544444 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے کھانے کی تقسیم کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، تاکہ انفیکشن پھیلنے کا خطرہ کم سے کم ہو۔ اسکان جی بی سی کے گوپال کرشنا گوسوامی مہاراج نے آج کہا کہ ’’اسکان انسانیت کی خدمت کے اپنے عہد پر قائم ہے۔''
انہوں نے کہا کہ ''کرونا کی دوسری لہر تیزی سے لوگوں کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے اور اس مرحلے میں ہم لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچا رہے ہیں۔ ہماری کوششیں حکومت کے تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوپائیں گی ‘‘۔
اس اقدام میں اڈانی گروپ، کے ای آئی، بڑابزنس، جندال پولی فلمز اور او این جی سی جیسے کاروباری گروپ اکٹھے ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان کمپنیوں نے غریبوں کو بھوک سے بچایا اور فوڈ فار لائف اقدام میں اسکان کی مدد کی۔