قومی دارالحکومت دہلی میں رونما ہونے والے تشدد کے دوران اب تک دس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
غورطلب ہے کہ پیر کے روز سے شروع ہوئے تشدد میں اب تک 10 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ڈی سی پی مندیپ سنگھ نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی کے تشدد میں اب تک 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس تشدد میں 56 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔