ETV Bharat / state

رنکو شرما قتل کیس کی تحقیقات دہلی کرائم برانچ کے سپرد

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 1:52 PM IST

پولیس کمشنر کے حکم کے بعد رنکو شرما قتل کیس کی تحقیقات دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ رنکو شرما کی 10 فروری کو سالگرہ کی تقریب کے بعد کچھ نوجوانوں سے لڑائی ہوئی تھی۔ اس جھگڑے کے دوران، رنکو شرما نامی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔

رنکو شرما قتل کیس کی تحقیقات دہلی کرائم برانچ کے حوالے

دارالحکومت دہلی کے منگول پوری علاقہ میں قتل کے ایک واقعہ کے سبب سنسنی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 10 فروری کی شب منگول پوری کے علاقے میں رنکو شرما کے قتل کے معاملے کی تحقیقات دہلی پولیس کی کرائم برانچ کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس کمشنر نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

اس معاملے میں جہاں دہلی پولیس آپسی دشمنی کی وجہ سے قتل کے ارتکاب کی بات کر رہی ہے، وہیں کنبہ کے افراد مذہبی وجوہات کی بناء پر قتل کیے جانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیس کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق کچھ نوجوانوں کے درمیان 10 فروری کو سالگرہ کی تقریب کے بعد لڑائی ہوئی تھی۔ اس جھگڑے کے دوران رنکو نامی نوجوان کے پیٹ میں چاقو لگا تھا۔ انہیں علاج کے لئے سنجے گاندھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں 11 فروری کی صبح اس کی موت ہوگئی۔

دہلی پولیس جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، اب تک پانچ ملزموں کو گرفتار کرچکی ہے۔ پولیس کو اس معاملے میں کچھ ویڈیو فوٹیج بھی ملے ہیں، جن کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔

منگول پوری میں ہنگامہ برپا ہوا

اس پورے واقعے کے حوالے سے منگولپوری میں پچھلے 2 دن سے ہنگامہ برپا ہے اور یہاں ملزم کے گھر توڑ پھوڑ کی گئی۔ مقتول رنکو کے لواحقین نے الزام لگایا کہ جئے شری رام کے نعرے کی وجہ سے دیگر برادریوں کے لوگوں نے اسے قتل کیا۔

ملزم کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ سالگرہ کی تقریب کے دوران یہ معمولی قسم کا صرف ایک جھگڑا تھا۔ اس جھگڑے کے دوران، رنکو ایک چاقو لے کا آیا تھا جو لڑائی کے دوران اس کی کمر میں لگ گئی تھی۔ اس میں کسی قسم کا کوئی مذہبی زاویہ نہیں ہے۔ اس کا کنبہ یہاں ایک طویل عرصے سے مقیم ہے اور کبھی کسی کے ساتھ مذہبی تناؤ نہیں تھا۔

کرائم برانچ تمام زاویوں کی تحقیقات کرے گی

علاقے میں مسلسل تناؤ پھیلنے کے درمیان اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں اور پورے معاملے کی تفتیش کرائم برانچ کو منتقل کردی گئی ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ جب مقامی پولیس باہمی دشمنی کے سبب قتل کی باتیں کررہے ہیں تو کنبہ کے افراد کہہ رہے ہیں کہ یہ مذہبی وجوہات کی بنا پر کیا گیا قتل ہے۔

اس کی وجہ سے پورے معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کو سونپ دی گئی ہے۔ وہ پورے معاملے کے حقائق کو مدنظر رکھنے کے بعد تحقیقات کرے گی اور اس سلسلے میں چارج شیٹ دائر کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.