ETV Bharat / state

National Civil Services Day 2023 ٹیکس دہندگان کا پیسہ ملک کی ترقی میں لگائیں، مودی

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 10:51 PM IST

پبلک سروس ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ نوجوان نوکرشاہوں کے کردار کو سب سے بڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے چھوٹے اور بڑے فیصلوں کی بنیاد صرف اور صرف قومی مفاد ہونا چاہیے۔ ٹیکس دینے والوں کا پیسہ صرف ملکی ترقی کے لیے استعمال ہو۔

ٹیکس دہندگان کا پیسہ ملک کی ترقی میں لگائیں، مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک کی آزادی کے امرت کال میں نوجوان نوکرشاہوں کے کردار کو سب سے بڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے چھوٹے اور بڑے فیصلوں کی بنیاد صرف اور صرف قومی مفاد ہونا چاہیے۔ انہیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ ٹیکس دینے والوں کا پیسہ صرف ملکی ترقی کے لیے استعمال ہو۔

آج یہاں 16ویں پبلک سروس ڈے پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ پوری دنیا میں بھارت کا چرچا ہو رہا ہے اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ بھارت کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 برسوں میں بھارت آج جہاں پہنچ گیا ہے، اس نے ہمارے ملک کو بہت بڑی چھلانگ لگانے کے لیے تیار کیا ہے۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ ملک میں بیوروکریسی وہی ہے، افسران اور ملازمین وہی ہیں، لیکن نتائج بدل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 9 برسوں میں اگر بھارت عالمی سطح پر کسی خاص کردار میں آیا ہے تو اس میں آپ سب کا تعاون بہت اہم رہا ہے۔ پچھلے 9 برسوں میں اگر ملک کے غریب سے غریب کو بھی گڈ گورننس کا اعتماد ملا ہے تو اس میں بھی آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔ اگر بھارت کی ترقی نے پچھلے 9 برسوں میں نئی ​​رفتار حاصل کی ہے تو یہ بھی آپ کی شراکت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ کورونا کی تباہی کے باوجود آج بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے۔

انہوں نے افسران سے کہا کہ ایسی صورتحال میں بھارت کی بیوروکریسی کو ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے اور آپ کے ہر فیصلے کی بنیاد صرف قومی مفاد ہونا چاہیے۔ فیصلہ چھوٹا ہو یا بڑا، آپ کے لیے کسوٹی ملکی مفاد ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں بھارت کی بیوروکریسی سے، بھارت کے ہر سرکاری ملازم سے، خواہ وہ ریاستی حکومت میں ہو یا مرکزی حکومت سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: National Civil Services Day 2023 ضلع ترقیاتی کشمیر بارہمولہ ایوارڈ سے سرفراز

انہوں نے مزید کہا کہ ملک نے آپ پر بہت اعتماد کیا ہے، آپ کو ایک موقع دیا ہے، اس اعتماد کو قائم رکھیں اور کام کریں۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ میں آپ کی خدمت میں ہوں آپ کے فیصلوں کی بنیاد صرف اور صرف ملک کا مفاد ہونا چاہیے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.