نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کے لیے امیدوار جی توڑ محنت کر رہے ہیں۔ مسلم اکثریت والا وارڈ 188 میں بھی مہم تیز ہے۔ یہاں سی اے اے اور این آر سی تحریک کا حصہ رہیں سابق رکن اسمبلی آصف محمد خاں کی صاحبزادی اریبا خاں امیدوار ہیں جو ڈور ٹو ڈور تشہیر کے ذریعہ لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھار ت نے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان سے خاص بات چیت کی۔
آصف محمد خاں نے کہا کہ ان کی بیٹی اریبا خاں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی کام کارکن بھی ہیں جس کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اریبا خاں نے شاہین باغ کی خواتین کے احتجاج میں شرکت کرکے سی اے اے این آر سی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ Asif Mohammad Khan On MCD Election
کانگریس پارٹی کی حالت زار پر کانگریس کے سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ لوگوں کو یہ امید تھی کہ عام آدمی پارٹی اچھا کام کرے گی لیکن اس کے آٹھ سال کے دور اقتدار کے دوران صرف وعدے ہی رہے، کام کچھ بھی نہیں ہوا۔ دہلی میں جو پارٹی ترقیاتی کام کرا سکتی ہے، وہ کانگریس پارٹی ہی کرا سکتی ہے۔ اس لیے لوگ اب کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اس مرتبہ کارپوریشن انتخابات میں ابوالفضل شاہین باغ وارڈ سے کانگریس کی امیدوار اریبا خان کو کامیاب کریں گے۔ Interview With Former MLA Asif Mohammad Khan
آصف محمد خاں نے اریبا خاں کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سروے میں واضح ہوگیا ہے کہ وارڈ نمبر 188 سے کانگریس پارٹی کی امیدوار جیت درج کرے گی۔ انہوں نے پچھلے کونسلر پر کام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اور عام آدمی پارٹی کے کونسلر رہنے کے باوجود شاہین باغ اور ابوالفضل میں کوڑے کا انبار لگ گیا۔ یہ کوڑا یہاں کا نہیں بلکہ باہر کے کوڑے لائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ برس میں شاہین باغ اور ابوالفضل میں مجرمانہ سرگرمیوں کے گراف میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے کونسلر بڑے بلڈر ہیں۔ وہ عوامی کاموں پر توجہ نہیں دیتے۔ اپنی جائیداد بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔ اور اب وہ الیکشن کے وقت لوگوں سے معافی مانگتے پھر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وارڈ نمبر 188 میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 4 دسمبر کو ہوں گے اور نتائج 7 دسمبر کو آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : MCD Election 2022 بنیادی مسائل پر ووٹ ڈالے جائیں گے، شاہین باغ اور ابوالفضل کے ووٹروں کی رائے