رواں برس اپریل میں دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے مبینہ ملزم انصار کو نومبر کے اوائل میں روہنی کورٹ نے ضمانت دی تھی جس کے فورا بعد انصار کو پھر سے گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم اب انصار ضمانت پر باہر ہیں،انصار وہی ملزم ہے جسے اس پورے معاملے کا ماسٹرمائنڈ بتایا گیا تھا، وہیں مقامی افراد کے مطابق انصار علاقے میں ایک مسیحا کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن ایسا کیا ہوا کہ انصار کو ویلین بنا کر پیش کیا گیا۔Jahangirpuri violence accused Ansar Sheikh
رپورٹ کے مطابق ق 16 اپریل کی شام کو جلوس جہانگیر پوری کے سی بلاک میں واقع جامع مسجد کے قریب پہنچا جہاں جلوس میں شامل لوگوں نے مسجد پر بھگوا جھنڈا لگانے کی کوشش کی اس دوران انصار اپنے چار پانچ ساتھیوں کے ساتھ جلوس میں شامل لوگوں سے بات کرتا ہوا دیکھا گیا تھا اس کے بعد فریقین کے درمیان کہا سنی ہوئی اور پھر دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سنگ باری شروع ہوگی۔
مزید پڑھیں:Jahangirpuri Violence: جہانگیر پوری میں ایک بار پھر کشیدگی، سونو شیخ گرفتار