ETV Bharat / state

القاعدہ کے انتہا پسند کارکنوں سے پوچھ گچھ کا آغاز

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع سے گرفتار پاکستان کے امداد یافتہ القاعدہ کے انتہا پسند کارکنوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

Interrogation of al-Qaeda extremists begins
القاعدہ کے انتہا پسند کارکنوں سے پوچھ گچھ کا آغاز
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 6:46 PM IST

القاعدہ کے ان چھ انتہا پسند کارکنوں کو کل رات ایک جگہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ان تمام انتہا پسندوں کو راتوں رات آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور شہر کی ایک مقامی عدالت نے انہیں 24 ستمبر تک این آئی اے کی تحویل میں بھیجنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد این آئی اے نے ان تمام دہشت گردوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

این آئی اے نے ایک روز قبل کیرالہ اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں ایک ساتھ چھاپہ مارکر القاعدہ کے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
ان دہشت گردوں کا قومی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی علاقوں میں حملہ کرنے کا منصوبہ تھا۔ تین دہشت گردوں کو کیرالہ کے ایرنا کولم سے اور چھ کو مغربی بنگال کے مرشد آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.