کسانوں کے بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے دہلی کے سنگھو ،غازی آباد اور ٹیکری بارڈر پر پر انڈین ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہفتہ کی صبح گیارہ بجے سے 31 جنوری صبح گیارہ بجے تک انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بند کردیا ہے۔
حکومت نے اس سے پہلے گزشتہ 26 جنوری کو بھی ان علاقوں اور ان سے متصل قومی دارالحکومت کے علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بنبد کردی تھی۔
وزارت داخلہ کے نئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ سلامتی صورتحال کو قائم رکھنے اور کسی طرح کی ہنگامی حالت پیدا نہ ہوں، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھو، غازی پور اور ٹکری اوراس کے آس پاس کے قومی دارالحکومت کے علاقوں کے حصوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر بند کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں استعمال ہونے والی مشکل اصطلاحات کے معنی و مفہوم سمجھیں
خیال رہے کہ یوم جمہوریہ کے دن ٹریکٹر ریلی کے دوران تشدد اور ہنگامہ کے بعد سے وزارت داخلہ نے پولیس کو حالات سے نپٹنے کے لئے سختی کرنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامہ میں شامل لوگوں اور کچھ کسان لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔