ETV Bharat / state

ریاستوں سے فرضی خبروں کو روکنے کی ہدایت - اجے کمار بھلا

مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹری اجے کمار بھلا نے کورونا وائرس کے حوالہ سے پھیل رہی ہے جعلی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے انہیں روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

وزارت داخلہ کی ریاستوں سے فرضی خبروں کو روکنے کی ہدایت

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 4:05 PM IST

Updated : Apr 2, 2020, 5:13 PM IST

مسٹر بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فرضی خبروں کے سبب بڑھتی پریشانیاں اور اس سلسلہ میں مہاجر مزدورں کی وسیع سطح پر فرار کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ کورٹ نے مانا کہ اس سے لوگوں کو بلاوجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کورٹ کے تبصرے کا نوٹس لیتے ہوئے مسٹر بھلا نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے فرضی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کو کہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت لوگوں کو حقائق اورغیر توثیق شدہ خبروں کی تصدیق کی سہولت دینے کے لئے ایک ویب پورٹل تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی اسی طرح کے طریق کار اپنانے کو کہا ہے۔

قابل غور ہے کہ عدالت نے حکومتوں کو لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کھانا اور ادویات وغیرہ جیسی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ مہاجر مزدوروں کے لئے بنائے گئے شیلٹرز ہومز میں تمام بنیادی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Last Updated : Apr 2, 2020, 5:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.