ETV Bharat / state

دہلی میں رعایت والی سبھی دکانوں کو کھولنے کی ہدایت

مرکزی حکومت کی طرف سے دی جانے والی نرمی کے تحت آنے والے تمام اداروں کو کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دہلی سرکار کے چیف سکریٹری وجئے دیو نے تمام ضلع مجسٹریٹ اور ڈی سی پی کو حکم دیا ہے۔

author img

By

Published : May 12, 2020, 11:59 AM IST

لاک ڈاؤن 3.0 کے تحت دہلی میں رعایت والی سبھی دکانوں کو کھولنے کی ہدایت

دارالحکومت دہلی میں مرکزی حکومت کے ذریعہ دی گئی چھوٹ کے تحت آنے والی دکانوں کو کھولنے کو لیکر دہلی حکومت کے چیف سکریٹری وجئے دیو نے تمام ضلعی مجسٹریٹ اور ڈی سی پی کو حکم دیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ دی گئی چھوٹ کے تحت آنے والی دکانیں کھولیں۔

چیف سکریٹری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے حکم سے جن کاموں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، انہیں بھی سرکاری عہدیداروں کے ذریعہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ یہ حکومتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈی سی پی سے تمام جونیئر افسران کو مکمل معلومات دینے کو کہا گیا ہے کہ موجودہ حکم پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا سکے۔ چیف سکریٹری کو اطلاع ملی کہ ریڈ زون میں دکانوں اور دیگر اداروں کے کھلنے کی واضح فہرست اور رہنما خطوط کے باوجود ان کو کھولنے میں رکاوٹیں ہیں۔ جس کے بعد تمام ضلعی مجسٹریٹ کو حکم جاری کردیا گیا ہے۔

چیف سکریٹری کے جاری کردہ حکم میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے حکم کے مطابق نجی دفاتر کھولنے کی اجازت ہے۔ جہاں پر 33 فیصد لوگ کام کریں گے۔

مرکزی حکومت نے گھروں میں کام کرنے والی آیا، اے سی مکینک، کار مکینک، سی سی ٹی وی میکینک، دھوبی، سفائی کارکنان، الیکٹریشن، پلمبر کا کام کرنے والے افراد کو اجازت دی ہے۔

کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانوں اور رہائشی احاطے سے تمام دکانیں کھلیں گی۔ گلی۔ محلے کی تمام دکانیں کھلی ہے۔

چاہے وہ سامان کا کوئی اسٹور ہو۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ شراب کی دکان، پان گٹکے کی دکان بھی کھلیں گی۔ تمام صنعتی ایسٹیٹ کھلی رہیں گی۔ پیکیجنگ میٹریل کی تیاری کے یونٹ کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ جب لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ شروع ہوا تو وزارت داخلہ نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایسی کوئی بھی دکانیں کھول سکتے ہیں جو ان کی اپنی ریاستوں میں بھیڑ سے دور ہوں۔ وہ مقررہ مدت میں اسے کھول سکتے ہیں۔

ریاستی حکومتوں نے بھی اس پر عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ لیکن مختلف محکموں کے افسران کے ذریعہ آرڈر جاری نہ کرنے کی وجہ سے صورتحال واضح نہیں ہے اور دکانیں آج بھی بند ہیں۔ جس پر اب دہلی سرکار کے چیف سکریٹری نے یہ حکم جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.