دارالحکومت دہلی کے امبیڈکر نگر میں کافی وقت کے بعد ایک سرکاری اسپتال تعمیر کیا گیا ہے اور اتوار کے روز وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ہاتھوں اسپتال کا افتتاح کیا گیا۔
دو سو بیڈ پر مشتمل اس اسپتال کے شروع ہونے کے بعد یہاں لوگ علاج کرانے کے بجائے ملازمت حاصل کرنے کے لیے اپنا ریزیوم لے کر پہنچ رہے ہیں۔
امیداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے پریشان ہو کر اسپتال انتظامیہ نے بھی اسپتال کے دروازے پر 'نو ویکنسی' کا پوسٹر چسپاں کر دیا۔
اپنا ریزیوم لے کر اسپتال آئے امیدواروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مسلسل یہاں آرہے ہیں لیکن ان کا فارم یہاں جمع نہیں کیا جارہا ہے اور وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ اب یہاں ویکنسی نہیں ہے جبکہ انہیں بتایا گیا ہے کہ یہاں ویکنسی ہے لیکن اندرونی ملی بھگت سے چنندہ لوگوں کو رکھا گیا ہے۔