ETV Bharat / state

اصلاحات نافذ کرنے میں حکومت کے ساتھ کام کریں صنعتیں: نائیڈو - ملک کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو

ملک کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ جنوبی بھارت سال 2025 تک 1.5 لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت کا نشانہ حاصل کرلے گا۔

اصلاحات نافذ کرنے میں حکومت کے ساتھ کام کریں صنعتیں: نائیڈو

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 5:24 PM IST

ملک کے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے آج صنعتی دنیا سے مختلف اصلاحات نافذ کرنے اور حکومت کے ساتھ جوش و جذبے سے کام کرنے اور آنے والی دہائیوں میں مستقل اقتصادی ترقی کا راستہ ہموار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'جنوبی بھارت سال 2025 تک 1.5 لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت کا نشانہ حاصل کرلے گا'۔

'مسٹکس ساؤتھ، گلوبل لنکیجز سمٹ' – 2025 تک ایک اعشاریہ پانچ ٹریلین معیشت پر اظہار خیال کرتے ہوئے، (جس کا انعقاد بھارتی صنعتی کنفڈریشن نے کیا تھا) کہا کہ بھارت اپنی ترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'یہ سبھی متعلقہ فریقوں کے لئے ہاتھ ملانے اور مستقل اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کا وقت ہے'۔

نائب صد رجمہوریہ نے کہا کہ 'یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے اقدام کئے جائیں کہ معیشت 2030 تک اعلیٰ ترقی کے راستے پر واپس آجائے اور لاکھوں کارکنوں کے لئے روز کے موقع پیدا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور متوازن ترقی کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے سالانہ جی ڈی پی کی 8 سے ساڑھے آٹھ فیصد سالانہ کی شرح ترقی کی ضرورت ہے'۔ نائیڈو نے کہا کہ 'بھارت پچھلی دہائیوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرنے والی 18 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے'۔

مزید پڑھیں:ایس جے شنکر کی عالمی ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات

روزگار کے موقع پیدا کرنے اور پیداواریت سے متعلق ترقی کا نشانہ حاصل کرنے کے لئے بھارت کی تیز رفتار ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ڈیجٹیلائزیشن، نظام کو خود کار بنانے، شہر کاری، بڑھتی ہوئی آمدنی، استقلال، صحت اور حفاظت جیسے عالمی رجحانات کی، عالمی وبا کے تناظر میں نئے سرے سے اہمیت ہو گئی ہے'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'بھارت کے لئے ان رجحانات سے ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ وبا کے بعد کی معیشت کے لئے معیار بن سکتے ہیں'۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

naidu
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.