ETV Bharat / state

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1543 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 435 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 62 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 934 ہو گئی ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 9:34 AM IST

Updated : Apr 28, 2020, 11:30 AM IST

وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز

کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ ایک دن میں 992 نئے کیسز کے آنے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 8590 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 27 مزید لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 369 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 1282 متاثر مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 247 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3548 ہو گئی ہے اورمزید 11 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے بعد دہلی میں حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہے، اگرچہ نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 190 نئےکیسز درج کیے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 3108 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 877 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور ان کا ڈیٹا بڑھ کر 2262 ہو گیا۔ ریاست میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

تمل ناڈو میں 82 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1937 ہو گئی اور اب تک 24 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب تک 2168 افراد آ چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات اور متاثرین کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 110 ہو گئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 87 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 1955 ہو گئی ہے اور اس دوران دو افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 31 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں ابھی تک 335 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

تلنگانہ میں اس دوران دو نئے کیس سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 1004 ہو گئی۔ ریاست میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں ہوئی ہے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہی ہے۔ کیرالہ میں 481 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک چار افراد کی موت ہوئی ہے۔

جنوبی بھارت کی ر یاست آندھرا پردیش میں 1183 اور کرناٹک میں 512 متاثرین ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 31 اور 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 546 ہے اور سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 18، مغربی بنگال میں 20، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں تین تین، بہار میں دو اور میگھالیہ، اڑیسہ، ہماچل اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Last Updated : Apr 28, 2020, 11:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.