ETV Bharat / state

ریلوے ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر آج سے شروع

ریلوے مسافر ریلوے اسٹیشنوں پر بنے ٹکٹ کاؤنٹرز سے بھی ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ گذشتہ روز ریلوے بورڈ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ ریلوے ٹکٹ کاؤنٹرز کے علاوہ کامن سروس سینٹر، مسافر ٹکٹ سہولت مرکز اور ریلوے ایجنٹوں سے بھی ٹکٹ بک کرائے جاسکتے ہیں۔

indian railways to start ticket booking counters from today
ریلوے ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر آج سے شروع
author img

By

Published : May 22, 2020, 11:18 PM IST

شمالی ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ ریلوے بورڈ کے احکامات کے بعد چیف کمرشل منیجر کے دفتر سے اس سلسلے میں منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ضرورت کے مطابق تمام اسٹیشنوں پر ریزرویشن کاؤنٹر کھولے جائیں گے۔ نیز، کورونا وائرس کے پیش نظر سماجی دوری جیسے قوانین پر عمل کیا جائے گا۔ نئی دہلی اسٹیشن سے آنے والی ٹرینوں کی تعداد کے لحاظ سے یہاں اضافی منصوبہ بندی بھی کی جا سکتی ہے۔

ریلوے ٹکٹ بکنگ کاؤنٹر آج سے شروع

اس سے قبل ریلوے بورڈ کے ڈائریکٹر پسنجر مارکیٹنگ نے تمام کمرشل منیجرز سے ملک بھر کے تمام اسٹیشنوں پر ٹکٹ کاؤنٹر کھولنے کے بارے میں فیصلہ لینے کو کہا تھا۔ مقامی حالات اور ضرورت کے مطابق انہیں اسٹیشنوں پر کاؤنٹرز کی تعداد کو یقینی بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مقامات پر ٹکٹ بکنگ کی سہولت دے کر ریلوے نے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.