ریلوے بورڈ کے رکن ( منقولہ اثاثہ) راجیش اگروال نے بدھ کے روز بتایا کہ فی الحال 22 ٹن والے ویگنوں سے مال ڈھلائی کی جاتی ہے اور مال گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے۔
ویگن کے 25 ٹن والے ایڈیشن کا تجربہ پورا کر لیا گیا ہے۔ ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) پر گذشتہ دنوں اس کا تجربہ کیا گیا تھا۔ تجربے کے دوران پورے 25 ٹن وزن کے ویگنوں والی مال گاڑی 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلائی گئی۔
اگروال نے بتایا کہ یہ مال ڈھلائی کے شعبے میں انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ڈی ایف سی سے شروعات کرنے کے بعد دیگر ٹریک پر بھی 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مال گاڑی دوڑ سکے گی۔
خاص بات یہ ہے کہ ویگنوں کے نئے ایڈیشنوں کی ڈیزائننگ سے لے کر انھیں بنائے جانے تک سب کچھ انڈین ہے۔