وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے نامہ نگاروں کے ایک سوال پر کہا کہ ہم افغانستان میں 28 ستمبر کو ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ملک کی جمہوریت کو محفوظ اور مضبوط کرنے کے لیے تمام لیڈروں اور اداروں کی تعریف کرتے ہیں ۔
رویش کمار نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شکایات کا آزالہ قانونی عمل کے ذریعے حل کیا جائے تاکہ حتمی نتائج کا وقت پر اعلان ہو سکے ۔ انہوں نے امید ظاہر کہ افغان لیڈر اور دیگر فریق جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے اور دہشت گردی کے سنگین چیلنج سے مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہندوستان افغانستان کی حکومت اور وہاں کے لوگوں کے سماجی اقتصادی ترقی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اس کے ساتھ عہد بند ہے۔