ETV Bharat / state

'پٹیل عظیم شخصیت تھے' - سردار ولبھ بھائی پٹیل

قومی دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے والے 'مرد آہن' سردار ولبھ بھائی پٹیل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں جہاں لوگوں کو متحد کرنے کی زبردست صلاحیت تھی، وہیں وہ ان لوگوں کے ساتھ بھی تال میل قائم کرلیتے تھے جن کے ساتھ ان کے نظریاتی اختلافات ہوتے تھے۔ سردار پٹیل باریک سے باریک چیزوں کو بھی بہت گہرائی سے دیکھتے تھے، پرکھتے تھے۔ صحیح معنی میں وہ 'مین آف ڈیٹیل' تھے۔

پٹیل عظیم شخصیت تھے:مودی
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 4:35 PM IST

مودی نے آکاش وانی پر اتوار کو ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ 'میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں، مجھے یقین ہے کہ 31اکتوبر کی تاریخ آپ سب کو ضرور یاد ہوگی۔ یہ دن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کا ہے جو ملک کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے والی عظیم شخصیت تھے۔ وہ تنظیم بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ منصوبوں کی تیاری اور حکمت عملی سازی میں انہیں مہارت حاصل تھی۔ آئین ساز اسمبلی میں قابل ذکر کردار ادا کرنے کےلئے ہمارا ملک، سردار پٹیل کا ہمیشہ شکرگزار رہےگا۔ انہوں نے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کا اہم کام کیا، جس سے، ذات اور فرقے کی بنیاد پر ہونے والے کسی بھی قسم کے امتیاز کی گنجائش نہ بچے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم سب جانتے ہیں بھارت کے پہلے وزیرداخلہ کے طور پر سردار پٹیل نے، ریاستوں کو ایک کرنے کا ایک بہت بڑا تاریخی کام کیا۔ ان کی نظر ہر واقع پرٹکی رہتی تھی۔ ایک طرف ان کی نظرحیدرآباد، جوناگڑھ اور دیگر ریاستوں پرمرکوز رہتی تھی وہیں دوسری طرف ان کی توجہ دور دراز جنوبی میں لکش دیپ پربھی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 'دراصل، جب ہم سردار پٹیل کی کوششوں کی بات کرتے ہیں تو ملک کے اتحاد میں کچھ خاص صوبوں میں ہی ان کے کردار کا ذکر ہوتا ہے۔ لکش دیپ جیسی چھوٹی سی جگہ کےلئے بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس بات کو لوگ شاید ہی یاد کرتے ہیں۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ لکش دیپ کچھ جزائر کا گروپ ہے۔ یہ بھارت کے سب سے خوبصورت علاقوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ بھارت کے سب سے خوبصورت علاقوں میں سے ایک ہے۔ 1947 میں بھارت کی تقسیم کے فوراً بعد ہمارے پڑوسی کی نظر لکش دیپ پر تھی اور اس نے اپنے قومی پرچم کے ساتھ جہاز بھیجا تھا۔ سردار پٹیل کو جیسے ہی اس بات کی اطلاع ملی انہوں نے بغیر وقت ضائع کئے، فوراً سخت کارروائی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 'سردار صاحب کی یاد میں بنا’اسٹیچو آف یونٹی‘ دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ آپ کو خوشی ہوگی کی ایک سال میں 26لاکھ سے زیادہ سیاح اس مجسمہ کو دیکھنے کےلئے پہنچے ہیں۔ اس کا مطلب ہوا کہ ہر روز اوسطاً ساڑھے آٹھ ہزار لوگوں نے اس عالی شان مجسمے کا دورہ کیا ہے۔

مودی نے کہا کہ 'ملک کے لئے، سبھی ریاستوں کےلئے، سیاحت کی صنعت کےلئے یہ سردار کا مجسمہ ایک مطالعے کا موضوع ہوسکتا ہے۔ ہم سب اس کے شاہد ہیں کہ کیسے یہ ایک سال کے اندر ایک جگہ، دنیا کا سب سے مشہور سیاحی مقام کے طورپر ابھرا ہے۔ وہاں ملک اور غیر ملک سے لوگ آتے ہیں۔ ساتھیوں کون بھارتی ہوگا جس کو اس بات پر فخر نہیں ہوگا کہ پچھلے دنوں ٹائمس میگزین نے دنیا کے 100 اہم سیاحی مقامات میں ’اسٹیچو آف یونٹی‘کو بھی اہم مقام دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ آپ سبھی لوگ اپنے قیمتی وقت سے کچھ لمحے نکال کر مجسمے کو دیکھنے جائیں گے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.