ETV Bharat / state

بھارت، شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی کرے گا آج - بھارت کر رہا ہے آج شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی

سنہ 2017 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقل رکن بننے کے بعد بھارت کے لیے یہ پہلا موقع ہے جب اس تنظیم کی میزبانی کا شرف بھارت کو حاصل ہو رہا ہے۔

بھارت کر رہا ہے آج شنگھائی تعاون تنظیم  کی میزبانی

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 8:36 AM IST

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا قیام سنہ 2001 میں چین، قزاقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے رہنماؤں نے کیا تھا۔ 10 جولائی 2015ء کو اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کو بھی شامل کیا گیا۔ اس کے دو برس کے بعد 9 جون 2017ء کو پاکستان اور بھارت کو تنظیم کی مکمل رکنیت مل گئی۔

آج ہونے والا یہ اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں بھارت کی طرف سے نائب صدر وینکیا نائیڈو شرکت کریں گے۔

وہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک روس، چین، قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جبکہ پاکستان کی نمائندگی پارلیمانی سکریٹری برائے امور خارجہ کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں اجلاس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے، یہ بھارت کے لیے ایک اہم بات ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے علاوہ ، شنگھائی تعاون تنظیم کے چار مبصر ممالک بھی اس میں حصہ لیں گے۔

اس میں افغانستان کے صدر، ایران کے پہلے نائب صدر، بیلاروس کے وزیر اعظم اور منگولیا کے نائب وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔

ترکمانستان کو میزبان کے خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا ہے اور اس کی نمائندگی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین کریں گے۔

مزید پڑھیں: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا 47 واں اجلاس، کیا رہا خاص؟

بھارت امن، سلامتی، تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں فروغ دینے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کو ایک اہم علاقائی تنظیم سمجھتا ہے۔

اس اجلاس میں ان موضوعات پر گفتگو ہونے کے علاوہ کووڈ 19 کی وبا پر بھی خاص بات چیت ہوگی کہ اس عالمی وبا سے کس طرح نمٹا جائے تاکہ روز مرہ کی زندگی حسب معمول چل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.