ETV Bharat / state

Jitendra Singh on Chanderyan 3 ہندوستان چاند پرخلائی گاڑی لینڈ کرنے والا چوتھا ملک بننے والا ہے، جتیندر سنگھ

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چندریان -3 مشن کی کامیابی کے ساتھ بھارت جلد ہی چاند پر خلائی گاڑی اتارنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

Jitendra Singh on chanderyan 3
Jitendra Singh on chanderyan 3
author img

By

Published : Jul 9, 2023, 10:48 PM IST

نئی دہلی: سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان چاند پر جانے کا انتظار نہیں کر سکتا اور چندریان -3 مشن کی کامیابی کے ساتھ بھارت جلد ہی چاند پر خلائی گاڑی اتارنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔ سنگھ نے کہا کہ چندریان -3 اس ہفتے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا جائے گا۔ خلائی شعبے میں ملک کی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کی شناخت ایک ایسے ملک کے طور پر کی جارہی ہے جو کئی دہائیوں سے خلا کو مسخر کرنے والے ممالک کا اتحادی ہے۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان وزیر اعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں خلائی معاملات میں بڑی مہارت حاصل کرنے کے بعد چاند پر جانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چندریان 3 مشن کا مقصد چاند کی سطح پر نرم لینڈنگ اور گھومنے پھرنے میں ہندوستان کی صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی جہاز کو قمری مدار میں داخل ہونے کے لیے درکار پیچیدہ مشن پروفائل کو بہت درست طریقے سے انجام دیا گیا ہے۔ چاند کی سطح پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد چھ پہیوں والا روور باہر آئے گا اور 14 دن تک چاند پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روور پر لگے کئی کیمروں کی مدد سے تصاویر حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرو گگنیان اور چندریان مشن 3 کے لیے تیار

چندریان-2: لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹا

خلائی سائنسدانوں کے لیے سازگار ماحول اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے لیے خلائی شعبے کو کھولنے جیسے اہم فیصلوں کا سہرا وزیر اعظم کو دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہمارا خلائی شعبہ آنے والے برسوں میں ایک ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.