ETV Bharat / state

ملک بھر میں کورونا کے 50 ہزار سے زائد نئے کیسز، 251 افراد ہلاک

ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر53 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 251 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

India reports more than 50,000 new covid 19 cases for first time this year
کورونا کے 50 ہزار سے زائد نئے کیسز، 251 افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 1:58 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53،476 نئے کیسز درج کیے گئے جو نئی لہر کے بعد اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز 47،262 نئے کیسز منگل کے روز یہ تعداد 40،715 ، پیر کے روز 46،951، اتوار کے روز 43،846، ہفتہ کے روز 40،953 اور جمعہ کے روز 39،726 کیسز درج کیے گئے۔

اس دوران کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 251 درج کی گئی ہے۔ بدھ کے روز یہ تعداد 275 پہنچ گئی تھی، منگل کے روز یہ تعداد 199 ، پیر کے روز 212 ، اتوار کے 197، ہفتے کے روز 188 ، جمعہ کے روز 154 ، جمعرات کے روز 172 ،بدھ کے روز 188 ، منگل کے روز 131 درج کی گئی تھی ۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 5،31،45،709 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 53،476 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 87 ہزار 534 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 26،490 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 1،12،31،650 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ فعا ل کیسز 26،735 بڑھ کر 3،95،192 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران مزید 251 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1،60،692 ہوگئی ہے ۔

ملک میں شفا یابی کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 95.28 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.36 فیصد ہے۔

مہاراشٹر کورونا کے فعال کیسز کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز 16،662 کی رفتار سے بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 2،48،604 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ، 15،098 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 22،62،593 پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 95 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 53،684 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.