مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود (Ministry of Health and Family Welfare) نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 83 لاکھ 88 ہزار 246 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک 120 کروڑ 27 لاکھ تین ہزار 659 کووڈ ٹیکے لگئے جا چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9868 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 39 لاکھ 77 ہزار 830 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.33 فیصد ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 10549 نئے کیسزسامنے آئے ہیں ۔ ملک میں اب تک ایک لاکھ 10 ہزار133 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.32 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن شرح 0.89 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت کا 5 بلین سے زیادہ کووڈ ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ: نریندرمودی
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کی وجہ سے 488 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 81 ہزار 246 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 63 کروڑ 71 لاکھ چھ ہزار نو کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یواین آئی