ETV Bharat / state

'آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے بھارت ذمہ دار نہیں'

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے لوک سبھا میں جمعہ کو دو ٹک الفاظ میں کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے بھارت ذمہ داری نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ہم نے اس سے نپٹنے کے لیے خودسے پہل کرتے ہوئے کئی اقدامات کیے ہیں۔

author img

By

Published : Nov 22, 2019, 3:25 PM IST

'آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے بھارت ذمہ دار نہیں'

پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ بیجنگ کے مقابلہ میں دہلی کو کافی وقت میں آلودگی سے پاک کیا جائے گا۔

جاوڈیکر نے ’آلودگی اور آب و ہوامیں تبدیلی’موضوع پر لوک سبھا میں تین دن چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کی شروعات دوسرے صنعتی انقلاب کے ساتھ ہو ئی اس وقت بڑی تعداد میں کارخانے لگے اور ان میں کوئلہ جلا نا شروع ہوا۔ اس سے پیدا ہوئی کاربن ڈائی آکسائڈ ماحولیات میں جمع ہونے لگا اور یہ سینکڑوں برس تک رہے گا۔ اس کی وجہ سے زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور آب وہوا میں تبدیلی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے بھارت ذمہ دار نہیں ہے۔ امریکہ میں فی کس کاربن فٹ پرنٹ 16ٹن،یوروپ میں 13ٹن اور چین میں 12ٹن ہے جبکہ بھارت کا فی کس کاربن فٹ پرنٹ محض 1.9ٹن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ہم نے اپنی عالمی ذمہ داری سمجھتے ہوئے آب و ہوامیں تبدیلی کو کم کرنے کے چار اقدامات کیے ہیں۔ ہم نے ہر برس 2040تک اپنی قابل تجدید توانائی کے تناسب کو اپنی توانائی کے تنوع میں چالیس فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Intro:Body:

cacac

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.