دہلی کے نظام الدین مرکز کے اجتماع میں شرکت کے بعد متعدد بیرونی ممالک کے شہریوں ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد مختلف ممالک نے اپنے شہریوں تک سفارتی رسائی کےلیے اجازت طلب کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کے ارکان کو ان کے ممالک کے سفارتخاتوں سے ربط قائم کرنے کی اجازت دینے پر غور و خوص کیا جارہا ہے تاہم آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ بیرونی شہری اپنے اپنے سفارتخانوں سے ربط پیدا کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ مارچ میں دہلی کے نظام الدین مرکز میں اجتماع منعقد ہوا تھا جس میں بیرون ممالک کے متعدد ارکان نے شرکت کی تھی جبکہ اچانک لاک ڈاون کی وجہ سے وہاں سینکڑوں افراد پھنس گئے تھے۔ بعدازاں اجتماع میں شرکت کرنے والے متعدد افراد کورونا متاثر پائے گئے جس کے بعد ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں متعدد بیرون ممالک کے ارکان کو حراست میں لیا گیا۔
وزارت خارجہ نے بھارتی سفارتخانوں کے ذریعہ ان ارکان کے ممالک کو مطلع کردیا تھا۔
ذاکر نائک مسئلہ پر سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں ک ملیشیا حکومت سے بات چیت جاری ہے۔
ایک اور سوال جس میں پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکہ، طالبان سے بات چیت کےلیے بھارت پر زور دے رہا ہے کے جواب میں کہا کہ نئی دہلی کی اپنی ذاتی سونچ اور پالیسی ہے۔