نئی دہلی: زمبابوے کے ایک پارلیمانی وفد نے وہاں کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایڈووکیٹ جیکب موڈینڈا کی قیادت میں آج پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ باہمی تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ سطحی دورے ہوتے رہے ہیں اور زمبابوے کے ساتھ ہندوستان کے اقتصادی تعلقات مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہندوستان کو زمبابوے کا بھروسہ مند شراکت دار ہونے پر فخر ہے۔Lok sabha Speaker on Zimbabve
برلا نے کہا کہ یہ مضبوط بنیاد ہمارے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد ہے جس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ثقافتی، قونصلر کی سطح کے تعلقات اور ترقیاتی تعاون بھی شامل ہے۔Lok sabha Speaker on Zimbabve
لوک سبھا کے اسپیکر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان باہمی طور پر مثبت اور تعاون پر مبنی تعلقات رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں پارلیمانوں کے درمیان مزید قریبی تعلقات ہوں گے۔ دونوں جمہوری ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون پر بات کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ ان کو باہم مربوط کرنا اور مزید فروغ دینا چاہیے اور ہماری دونوں پارلیمانوں کے درمیان مستقبل میں زیادہ سے زیادہ بات چیت اور مذاکرات کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔Lok sabha Speaker on Zimbabve
دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر مزید بات کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے میدان میں ہندوستان زمبابوے کو ہر سال 200 سے زیادہ آئی ٹی ای سی سلاٹ پیش کرتا ہے اور آئی ٹی ای سی اور آئی سی سی آر اسکالرشپ زمبابوے کے لوگوں میں انتہائی مقبول ہیں۔ زمبابوے سے طلبہ کی ایک بڑی تعداد تعلیم کے حصول کے لیے ہندوستان آتی ہے۔ ہندوستان زمبابوے کے لئے طبی سیاحت میں بھی ایک اہم شراکت دار ہے۔ برلا نے میڈیکل ٹورازم سمیت نئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے سیاحت ، زمبابوے میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے انعقاد اور یوگا ڈے جیسے تعاون کے نئے شعبوں میں کام کرنے پر زور دیا ۔
ہندوستان کی شاندار پارلیمانی روایت پر مزید بات کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ ہندوستان ایک مضبوط، متحرک اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جو ملک کی 1.3 بلین آبادی کی نمائندگی کرتی ہے اور اپنی امیدوں اور خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ایک مضبوط کمیٹی کا نظام کام کرتا ہے، جو حکومت ہند کے مختلف محکموں کے بجٹ اور دیگر اہم پالیسیوں اور منصوبوں کی جانچ کرنے میں پارلیمنٹ کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارلیمانی کمیٹیاں منی پارلیمنٹ کے طور پر کام کرتی ہیں۔
قبل ازیں دن میں برلا نے زمبابوے کے پارلیمانی وفد کا لوک سبھا میں خیرمقدم کیا۔
یو این آئی