وزیراعظم نے یہ بات اولمپکس کے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے خلاف ایک دلچسپ اور سخت مقابلے میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کی شکست کے بعد کہی۔
منگل کو ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا کہ ہار اور جیت زندگی کا حصہ ہیں۔ ہماری ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہی اہمیت رکھتا ہے۔ ٹیم کو اگلے میچ کے لیے بہت بہت مبارک ہو۔ ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔
قبل ازیں ایک ٹویٹ میں مودی نے کہا کہ وہ ہندوستانی ٹیم کا بیلجیئم کے خلاف ہاکی سیمی فائنل میچ دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی وی سندھو کی بھارت واپسی، ایئرپورٹ پر والہانہ استقبال
واضح رہے کہ جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ہندوستانی ٹیم کا ہاکی سیمی فائنل میں بیلجیئم کے خلاف میچ تھا جس میں وہ 2-5 سے ہار گئی تھی۔
یو این آئی