ETV Bharat / state

بھارت اور ڈنمارک نے دانشورانہ املاک کے شعبے میں معاہدہ کیا - ڈنمارک کے سفیر فریڈی سوانے

مرکزی کابینہ نے 15 ستمبر کو دونوں ممالک کے مابین دانشورانہ املاک کے شعبے کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کو منظوری دی تھی۔

بھارت اور ڈنمارک نے دانشورانہ املاک کے شعبے میں معاہدہ کیا

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:57 PM IST

دانشورانہ املاک کے شعبے ممیں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے بھارت اور ڈنمارک کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان روایتی علوم کا تحفظ ہوسکے اور وہ اس شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرسکیں۔
تجارت و صنعت کی مرکزی وزارت نے سنیچر کو بتایا کہ صنعت اور گھریلو تجارت کو فروغ دینے کے محکمہ کے سکریٹری گروپرساد مہا پاترا اور ڈنمارک پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس کی جانب سے ڈنمارک کے سفیر فریڈی سوانے نے اس سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کئے۔
مرکزی کابینہ نے 15 ستمبر کو دونوں ممالک کے مابین دانشورانہ املاک کے شعبے کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کو منظوری دی تھی۔
سمجھوتے کے مطابق دونوں ممالک تعلیمی اداروں، تجارتی اداروں اور دیگر شعبوں میں دانشورانہ املاک کے شعبے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور ایک دوسرے کو تعاون دیں گے۔ دونوں ممالک مل کر تعلیمی پروگرام کا انعقاد کریں گے اور ماہرین کا تبادلہ کریں گے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی دانشورانہ املاک کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
دونوں ممالک سمجھوتے کو نافذ کرنے کے لئے دوسالہ منصوبہ بنائیں گے اور بین الاقوامی سطح پر تعاون دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.