ETV Bharat / state

ملک میں کورونا کے 77 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 12:18 PM IST

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 77 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 60 ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے 77 ہزار سے زائد نئے کیسز
ملک میں کورونا کے 77 ہزار سے زائد نئے کیسز

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 77266 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3387501 ہوگئی ہے۔ اس دوران 60177 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2583948 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات صحت مند لوگوں کی نسبت انفیکشن کے نئے معاملوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملے 16032 سے بڑھ کر 742023 ہوگئے ہیں۔

بھارت کورونا اپڈیٹ
بھارت کورونا اپڈیٹ

ملک کی صرف 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اس دوران مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ اس دوران 1057 کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 61529 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسز کی تعداد 21.90 فیصد ہے اور انفیکشن سے شفایاب ہونے کی شرح 76.28 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں سرگرم کیسوں کی تعداد 5366 کے اضافے کے ساتھ 178561 ہوگئی ہے اور 355 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 23444 ہوگئی۔ اس دوران 9136 افراد انفیکشن سے شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 531563 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔

آندھرا پردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 2001 کے اضافے کے ساتھ فعال معاملات بڑھ کر 94209 ہو گئے، وہیں ریاست میں اب تک 333 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مجموعی طور پر 295248 افراد اس سے متاثر ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1379 کا اضافہ ہوا ہے اور یہاں اب 85006 فعال معاملے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 5232 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 219554 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر کورونا اپڈیٹ
مہاراشٹر کورونا اپڈیٹ

تامل ناڈو میں سرگرم کیسوں کی تعداد 52364 ہوگئی ہے اور 6948 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 343930 افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بھی اس عرصے کے دوران 992 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں فعال معاملوں کی تعداد 52309 ہوگئی ہے اور اس وبا سے 3217 اموات ہوئی ہیں جبکہ 152893 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

کورونا اپڈیٹ

تلنگانہ میں کورونا کے 28941 فعال معاملے ہیں اور 799 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے 87675 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 26709 فعال معاملے ہیں اور 3017 افراد ہلاک جبکہ اب تک 121046 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔

اڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 25215 رہی ہے اور 448 افراد ہلاک جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 65323 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 22737 ہوگئی ہے اور 267 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند ہونے والوں کی تعداد 43757 ہوگئی ہے۔

بہار میں 19067 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں 538 افراد ہلاک جبکہ 109175 افراد صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

گجرات میں سرگرم معاملے 14742 ہیں اور 2962 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 73475 افراد اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

اس کے بعد پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد 15608 ہوگئی ہے اور انفیکشن پر صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 30972 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 1256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں اس دوران سرگرم معاملوں میں 688 کا اضافہ ہونے یہ تعداد 13208 ہوگئی ہے۔ وہیں انفیکشن کے سبب ہلاک والوں کی تعداد بڑھ کر 4369 ہوگئی ہے اور اب تک 150027 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

کورونا وبا سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1306، راجستھان میں 1005، جموں و کشمیر میں 671، ہریانہ میں 646، جھارکھنڈ میں 373، آسام میں 278، اتراکھنڈ میں 228، پڈوچیری میں 190، گوا میں 171، تریپوری میں 89، چنڈی گڑھ میں 43، انڈومان و نکوبار جزائر میں 42، ہماچل پردیش میں 33، لداخ میں 27، منی پور میں 25، ناگالینڈ میں نو، میگھالیہ میں آٹھ، اروناچل پردیش میں پانچ، سکم اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.