مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کے مطابق ملک میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 58.54 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 2.98 فیصد ہے۔
اتوار کو متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 58.56 فیصد رہی جبکہ اموات کی شرح 3.04 فیصد تھی۔
سنیچر کو مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 58.13 فیصد رہی جبکہ اموات کی شرح 3.08 فیصد رہی۔ اب تک مجموعی طور سے 329728 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 16797 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ دیگر 215872 مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔
ان اعدادوشمار سے واضح ہوتا ہے کہ سرگرم معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا 1.13 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔
اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے جتنے مریض ہوئے ہیں، ان میں سے آدھے سے زیادہ پوری طرح ٹھیک ہو چکے ہیں۔