ETV Bharat / state

ملک 26 نومبر کو کبھی بھول نہیں سکتا: وزیر اعظم مودی - دہشت گردی کو ختم کرنے میں مصروف

مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں 26 نومبر 2008 کی رات دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں تقریباً 150 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ PM Modi on Mumbai 26/11 attack

heinous terror attack
heinous terror attack
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 4:41 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک 26 نومبر کے دہشت گردانہ حملے کو کبھی نہیں بھول سکتا اور یہ ہندوستان کی صلاحیت ہے کہ حملے سے ابھرنے کے بعد وہ دہشت گردی کو ختم کرنے میں مصروف ہے۔ اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں اہل وطن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے سب سے پہلے ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ذکر کیا۔ انہوں نے ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس حملے سے لڑتے ہوئے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور کہا کہ آج پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے پروگرام شروع کرتے ہی کہا کہ آج 26 نومبر ہے اور ہندوستان اسے کبھی نہیں بھول سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج 26 نومبر ہے اور ہم اس دن کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ اس دن ملک میں سب سے گھناؤنا دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ دہشت گردوں نے ممبئی اور پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ لیکن یہ ہندوستان کی صلاحیت ہے کہ ہم اس حملے سے ابھرے اور اب پورے حوصلے کے ساتھ دہشت گردی کو کچل بھی رہے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ممبئی حملوں میں اپنی جانیں گنوائیں۔ آج ملک ہمارے ان بہادر جوانوں کو یاد کر رہا ہے جنہوں نے اس حملے میں اپنی جانیں قربان کیں۔

  • In Mann ki Baat, Prime Minister Narendra Modi says, "...We can never forget November 26... It was today that a heinous attack took place on our country... I pay my tribute to all the people who lost their lives in the Mumbai attack..." pic.twitter.com/Sbba35ncxp

    — ANI (@ANI) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: ممبئی: قلابہ اور کف پریڈ میں جرائم کی روک تھام کے لئے 250 سی سی ٹی وی کیمرے نصب

واضح رہے کہ پاکستانی سرحد سے سمندر کے راستے آنے والے دہشت گردوں نے 26 نومبر 2008 کی رات ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں تقریباً 150 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے نو دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک دہشت گرد کو زندہ پکڑ ا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.