ETV Bharat / state

Tokyo Paralympics: ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارت تاریخ رقم کر سکتا ہے: دیپا ملک

پیرالمپک کھیلوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی مستقل عمدہ کارکردگی اور ملک کے لئے تمغے جیتنے کے بعد اب آنے والے ٹوکیو پیرالمپکس میں بہتر امکانات کی توقع کی جارہی ہے۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارت تاریخ رقم کر سکتا ہے: دیپا ملک

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 9:49 AM IST

آئندہ 24 اگست سے شروع ہونے والے ٹوکیو پیرالمپکس میں امیدیں اور توقعات کے حوالے سے پیرالمپک کمیٹی کی صدر پدم شری دیپا ملک نے بتایا کہ 'اس بار اب تک کی سب سے بڑی ٹیم پیرالمپک میں شرکت کرے گی جو 51 شرکاء پر مشتمل ہوگی جن میں 14 خواتین شامل ہیں۔'

ٹوکیو پیرالمپکس میں بھارت تاریخ رقم کر سکتا ہے: دیپا ملک

انہوں نے کہا کہ 'اس بار 14 سے 16 تمغے بھارت کی جھولی میں آنے کی امید ہے۔ جو ایک نیا ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کیوں کہ کھلاڑیوں نے کورونا کی پرواہ کیے بغیر دن رات سخت محنت کی ہے۔ کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو اور اپنے ملک کو میڈل کی فہرست میں درج کرنے کے لئے پورے جوش و جذبے کے ساتھ کام کیا ہے۔'

دیپا ملک نے بتایا کہ 'ایتھلیٹس کی ٹیم میں بھالا پھینک (جیولن تھرو) دیویندر جھاجھریا اور ہائی جمپ کے مرییپن تھنگا ویلو سے بھی کافی امیدیں وابستہ ہیں جنہوں نے 2016 ریو پیرالمپک میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔ تمل ناڈو کے تھنگا ویلو اس بار بھی دستہ کے پرچم بردار ہوں گے۔ اس کے علاوہ دستے میں عالمی ریکارڈ یافتہ سندیپ چودھری سے بھی بہت امیدیں ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپک کے لیے چینی اسکواڈ میں 431 کھلاڑی

انہوں نے کہا کہ 'اس بار نشانہ بازوں نے 10 کوٹہ حاصل کیا ہے جب کہ پچھلی بار صرف ایک ہی کوٹہ حاصل ہوا تھا۔ اس لئے میڈل بھی زیادہ متوقع ہیں۔'

دیپا ملک نے مزید کہا کہ 'ایتھلیٹکس میں تو ہم جاتے ہی تھے لیکن اس بار ہم شوٹنگ، پاور لفٹنگ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، تیر اندازی اور تائیکوانڈو جیسے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.