ETV Bharat / state

'پاکستان کے فریب کو بھارت نے ہر بار ناکام کیا' - پاکستان کے فریب کو ہندوستان نے ہر بار ناکام کیا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 'پاکستان کشمیر کے سلسلے میں شروع سے ہی فریب کرتا رہا ہے لیکن بھارت نے ہر بار اس کے فریب کو ناکام بنایا اور اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے'۔

پاکستان کے فریب کو ہندوستان نے ہر بار ناکام کیا: مودی
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 11:46 PM IST

مودی نے ہفتہ کو یہاں اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں کارگل فتح کی 20 ویں سال گرہ پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1947 سے ہی کشمیر کے سلسلے میں فریب کرتا آ رہا ہے اور اس نے جب بھی کوئی نئی چال چلی ہندوستان نے اس کی ہر چال کا سخت جواب دیکر اسے ناکام بنایا۔
کارگل جنگ کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کو ہندوستانی جانبازوں نے دھول چٹا دی تھی ۔

واجپئی نے جنگ کے بعد کہا تھا کہ پڑوسی کو لگتا تھا کہ ہندوستان مخالفت و مزاحمت کرے گا اور کشیدگی سے دنیا ڈر جائے گی۔ کچھ لوگ پنچایت کے لئے آئیں گے اور نئی لائن كھينچیں گے لیکن اسے یہ توقع نہیں تھی کہ ہم جواب دیں گے۔
مودی نے کہا کہ رونے گڑگڑانے کی بجائے مؤثر جواب دینے کی ہماری حکمت عملی دشمن پر بھاری پڑی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہندوستان کبھی جارح نہیں رہا اور ہم نے ہمیشہ پرامن طرزعمل کو اہمیت دی ہے۔

اٹل جی نے پاکستان کے ساتھ امن کی جو منفرد پہل کی تھی اس نے ہندوستان کے لئے پوری دنیا کا نظریہ ہی بدل دیا تھا۔ عالمی امن کے لئے ہندوستان کے لاکھوں فوجیوں نے قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانی کی کہانی اسرائیل سے لے کر فرانس سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلی ہوئی ہے۔
پاکستان کا نام لیے بغیر مسٹر مودی نے کہا کہ جنگ میں شکست کا سامنا کرنے والے لوگ پراکسی وار میں لگے ہوئے ہیں اور دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔ دہشت گرد کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے انسانیت میں یقین رکھنے والی طاقتوں کو فوجوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

Intro:Body:

raheem

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.