لکھنوں میں منعقدہ ڈیفنس ایکسپو کے دوران لفٹننٹ جرنل روکوٹونیرینا رچرڈ نے راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے بھارت کو بہت اچھا دوست ملک قرار دیا۔
کچھ ہفتہ قبل بھارتی بحریہ نے مشرقی افریقہ کے ساحلی ملک کو آپریش ونیلا کے ذریعہ امداد پہنچائی تھی اور وہاں میڈیکل کیمپس کے ذریعہ متاثرین کی مدد کی گئی۔
ڈیفنس ایکسپو 2020 کے افتتاح کے دوسرے دن راجناتھ سنگھ اور لفٹننٹ جرنل روکوٹونیرینا رچرڈ درمیان خطے میں سمندری راہداریوں کی سلامتی کےلیے تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا تاکہ محفوظ تجارت کو یقینی بنایا جاسکے۔
تاہم لفٹننٹ جرنل روکوٹونیرینا رچرڈ نے بحرہند میں سمندری سلامتی سے متعلق بھارت کے کردار کو اجاگر کیا۔
قبل ازیں مڈغاسکر کے صدر راجیولینا کے ٹوئٹ کے جواب میں وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا تھا کہ ’بھارت، ہرحال میں مڈغاسکر کے ساتھ کھڑا رہے گا‘۔
چین کے ڈجبوتی میں فوجی اڈے کے ذریعہ بحرہ ہند میں بڑھتے قدم پر بھارت اپنے آفریقی شراکت دار ملک کے ساتھ اسٹراٹیجک تعاون کو تیزتر کرنے کوشاں ہے۔
سینئر صحافی سمتا شرما کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر دفاع رچرڈ نے بھارت پر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے جاریہ سال 26 جون کو مڈغاسکر کے یوم آزادی تقریب میں شرکت کےلیے راجناتھ سنگھ کو دعوت دی ہے۔
سوال 1: مڈغاسکر میں حالیہ طوفان کی وجہ ہوئی تباہ کاریوں سے ہمیں واقف کروائیں؟
لفٹننٹ جرنل روکوٹونیرینا رچرڈ : طوفانی بارش کی وجہ سے کئی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس طوفان کی وجہ سے 21 افراد ہلاک، 20 لاپتہ اور تقریباً 80 ہزار لوگ بے گھر ہوگئے۔
سوال 2: طوفان کے بعد آپ کو بھارت کی جانب سے کیا مدد کی گئی اور نئی دہلی سے آپ کی کیا توقعات ہیں؟
لفٹننٹ جرنل روکوٹونیرینا رچرڈ : بھارت کی جانب سے دی گئی امداد خاطر خواہ رہی جس میں 5 ٹن ادویات و دیگر اشیا شامل تھیں۔ نیز مڈغاسکر، بھارت کو مشکل وقت میں ساتھ دینے والا دوست ملک تصور کرتا ہے اور صدر نے ٹوئٹ کرکے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا شکریہ ادا کیا تھا۔
سوال 3: کیا بھارت بحرہند میں نیٹ سیکوریٹی فراہم کرنے کی صلاحت رکھتا ہے؟
لفٹننٹ جرنل روکوٹونیرینا رچرڈ : بھارت اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے ساری دنیا میں مشہور ہے۔ ڈیفنس ایکسپو کے ذریعہ دنیا کے مختلف ممالک بھارت کی طاقت کے مظاہرہ کی جانب راغب ہو رہے ہیں اور ٹکنالوجی کے شعبہ میں ہم بھارت کے تعاون کو مستحکم کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔
سوال 4: لکھنوں کے ڈیفنس ایکسپوں میں شرکت کے بعد آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں اور یہاں آکر آپ کا کیا تجربہ ہے۔
لفٹننٹ جرنل روکوٹونیرینا رچرڈ: ڈیفنس ایکسپو، تاریخ کے تمام تقاریب پر بھاری ہوتا ہے کیونکہ اس کے ذریعہ ملک کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا جاتا ہےدفاعی ڈجٹلائزیشن کے معاملہ میں بھارت، ابھرتے ہوئے ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
سوال 5: آپ بھارت اور مڈغاسکر کے درمیان کس طرح کے فوجی اور سلامتی تعاون کی امید کرتے ہیں؟
لفٹننٹ جرنل روکوٹونیرینا رچرڈ: لکھنوں میں ڈیفنس ایکسپو کے موقع پر بھارت، مڈغاسکو کے علاوہ مختلف افریقی ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افریقی تعاون کے ذریعہ بین الاقوامی سلامتی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بھارت کے متعدد افریقی ممالک کے ساتھ بہتیر تعلقات ہیں۔ بھارت کے غیرمنسلک ممالک کے ساتھ روابط کی وجہ سے ہمارے تعلقات اور بھی مستحکم ہو رہے ہیں۔ مڈغاسکر بحرہند میں واقع ہیں جبکہ لفظ ہند، بھارت کی ترجمانی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین رشتوں کو تقویت بخشنے کےلیے افریقی ملک کے وفد نے ایکسپو میں شرکت کی۔