ETV Bharat / state

دہلی کے بازاروں پر کورونا کا اثر، دکاندار پریشان - inderlok cooler market in delhi

کورونا وائرس کی مہلک وبا سے بین الاقوامی سطح پر معاشی بحران کے اثرات نمودار ہو رہے ہیں۔ ملک اور بیرون ملک کی معیشت خراب ہو گئی ہے، جس کا اثر دہلی کے بازاروں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

inderlok cooler market affected due to covid-19 in delhi
کورونا وائرس سے دہلی کے بازاروں میں چھایا سناٹا
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 7:09 PM IST

ایسے میں جب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی صورتحال خراب ہے۔ وہیں بھارت کی معیشت میں 23 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ایسے ہی ایک بازار کے دکانداروں سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ، 'یہ پورا برس تو کورونا کی نذر ہو گیا اور آئندہ برس بھی کاروبار چلنے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی کے اندرلوک علاقے میں واقع کولر مارکیٹ کے دکانداروں سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ، 'جب ہمارے کاروبار کے سیزن کا آغاز ہوا تھا، تبھی کورونا کی وبا ملک بھر میں پھیل گئی جس کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ اب جب لاک ڈاؤن کھولا تو بازار سے خریدار ندارد ہیں۔'

مزید پڑھیں:

مدارس کا اسکولز کے طرز پر گائیڈ لائن جاری کرنے کا مطالبہ

انہوں نے مزید بتایا کہ، 'ستمبر ماہ سے آئندہ برس کی تیاری شروع ہو جاتی ہے، لیکن موجودہ برس جو مال گوداموں میں بھرا تھا وہ ویسا ہی رکھا رہ گیا، اب امید بھی نہیں ہے کہ آئندہ برس یہ سامان فروخت ہوگا یا نہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.