ملک میں متاثرہ افراد کی صحتیابی کی شرح 57.72 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح محض 3.12 فیصد رہی۔
منگل کے روز صحتیاب ہونے والوں کی شرح 56.67 فیصد رہی،جبکہ اموات کی شرح 3.18 فیصد درج کی گئی۔
پیر کے روز صحتیابی کی شرح 55.84 فیصد تھی، اتوار کے روز مریضوں کی صحتیابی کی شرح 55.70 فیصد رہی، جبکہ اموات کی شرح 3.20 رہی تھی۔
ہفتے کے روز، متاثرہ افراد کی بازیابی کی شرح بڑھ کر 54.26 فیصد ہوگئی تھی، جبکہ اموات کی شرح 3.25 فیصد تھی۔
جمعہ کے روز، مریضوں کی بازیابی کی شرح 54.03 تھی، جبکہ جمعرات کو مریضوں کی بازیابی کی شرح 53.08 تھی۔
بدھ کے روز مریضوں کی بازیابی کی شرح 53.08 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ اموات کی شرح 3.34 فیصد رہی۔
منگل کو مریضوں کی صحتیابی کی شرح 52.97 فیصد تھی، جبکہ اموات کی شرح صرف 2.87 فیصد تھی۔
پیر کے روز متاثرہ افراد کی صحتیابی کی شرح 51.23 فیصد تھی، جبکہ اموات کی شرح صرف 2.85 فیصد تھی۔
پچھلے ایک ہفتہ میں، مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں تقریباً 3.69 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کووڈ-19 انڈیا ڈاٹ او آر جی کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 481177 معاملوں کی تصدیق آج رات تک ہوئی ہے، جب کہ صبح 473105 تھی۔
واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 277765 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جب کہ اس وبا کی وجہ سے 15042 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، دیگر 188315 مریض مختلف ہسپتالز میں زیر علاج ہیں۔
ان اعدادوشمار سے یہ بات واضح ہے کہ سرگرم معاملوں کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
اس سے یہ بھی واضح ہے کہ ملک میں آنے والے آدھے سے زیادہ کورونا وائرس مریضوں نے اس بیماری سے پوری طرح نجات حاصل کرلی ہے۔