ETV Bharat / state

کورونا مریضوں کے صحتیاب کی شرح میں اضافہ - کووڈ۔19

ملک میں پھیلی عالمی مہلک وبا کورناوائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا مریضوں کے صحتیاب کی شرح میں اضافہ

author img

By

Published : May 28, 2020, 11:11 PM IST

کوروناوائرس (کووڈ۔19) گزشتہ کچھ وقت سے روزانہ چھ ہزار سے زیادہ نئے معاملات آنے کی وجہ سے بھارت اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں نویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

اس مقام پر پہنچنے کے بعد بھی راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 42.60 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح 2.85 فیصد ہی رہی۔

اس سے پہلے پیر کو متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 42.45 فیصد تھی، جبکہ اموات کی شرح 2.85 فیصد تھی۔

کوروناوائرس متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح منگل کو 41.61 فیصد تھی، جبکہ پیر کو 41.57 فیصد تھی، اس سے پہلے اتوار کو یہ 41.28 فیصد تھی۔

خیال رہے کہ کووڈ-19 انڈیا ڈاٹ او آر ' کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ۔19کے 163242 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ آج صبح یہ نمبر 158333 تھا۔

واضح رہے ہے کہ اب تک کل ملاکر 69555 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 4654 لوگوں کو بچایا نہیں جاسکا، دیگر 89022 مریض ابھی زیر علاج ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں کووڈ-19کے مجموعی مریضوں کی تعداد ترکی سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس معاملے میں بھارت نویں مقام پر پہنچ گیا ہے، جبکہ تین دن پہلے ہی بھارت ایران کو پیچھے چھوڑ کر دسویں نمبر پر پہنچا تھا۔

پوری دنیا میں کووڈ۔19کے 57 لاکھ سے زیادہ معاملے آچکے ہیں۔ ان میں سے 17.02 لاکھ معاملے صرف امریکہ سے ہیں۔ اس کے بعد بالترتیب برازیل (4.11لاکھ)، روس (3.79لاکھ)، برطانیہ (2.68لاکھ)، سپین (2.36لاکھ)، اٹلی (2.31لاکھ)، فرانس (1.83لاکھ) اور جرمنی (1.81لاکھ) کا نمبر ہے۔ ترکی میں 1.59لاکھ سے زیادہ معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اب تک اس سے 158333 لوگ متاثر ہوئے اور 4531 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ملک میں فی الحال کورونا کے 86110 فعال معاملات ہیں، ملک میں بدھ اور منگل کونئے معاملات میں کمی نظر آئی تھی۔ بدھ کو 6387 اور منگل کو 6535 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.