نئی دہلی: جنوبی ریلوے نے ایک بار پھر مسافروں کو زور کا جھٹکا دھیرے سے دیا ہے اور پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس فیصلہ کے بعد آج یعنی یکم اکتوبر 2022 بروز سنیچر سے ساؤتھ کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ 20 روپے میں دستیاب ہوں گے۔۔ ریلوے نے کہا کہ تہوار کے دوران زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے یکم اکتوبر سے 31 جنوری 2023 تک پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے فی شخص کر دی گئی ہے۔ Increase in Platform Ticket Prices
یہ بھی پڑھیں:
بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم ٹکٹ کے داموں میں یہ اضافہ چنئی ڈویژن کے آٹھ بڑے اسٹیشنوں پر نافذ ہوگا۔ ان اسٹیشنوں میں چنئی سنٹرل، چنئی ایگمور، تمبارم، کٹپاڈی، چنگالپٹو، اراکونم، ترووالور اور آواڈی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
خیال رہے کہ پلیٹ فارم ٹکٹ کے داموں میں صرف جنوبی ریلوے نے ہی اضافہ کیا ہے۔ جنوبی یعنی ساؤتھرن ریلوے کا ہیڈ کوارٹر چنئی میں واقع ہے۔ جنوبی ریلوے کی طرف سے دی گئی معلومات میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی قیمت یکم اکتوبر 2022 سے لاگو ہوگی اور 31 جنوری 2023 تک نافذ رہے گی۔ یعنی 31 جنوری تک تہوار کا سیزن مکمل ہونے کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ یکم فروری سے صرف 10 روپے کے پرانے نرخ پر دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا لہر کے دوران بھی ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا اور مسافروں کو چھوڑنے جانے والوں سے اضافی پلیٹ فارم ٹکٹ وصول کیا جاتا تھا۔