انکم ٹیکس ریٹرن کے ساتھ ساتھ ہی جی ایس ٹی کا سالانہ ریٹرن بھرنے کے ساتھ ہی کئی دیگر طرح کے ریٹرن بھرنے کی بھی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے آج یہاں جاری بیان میں یہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا دور کے پیش نظر مختلف طرح کے ریگولیٹری تعمیل کے لیے ٹیکس دہندگان کو راحت دی جارہی ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ کو بڑھاکر 31 دسمبر 2020 کی گئی تھی جس میں اب مزید توسیع کرتے ہوئے 10 جنوری کردیا گیا ہے۔
تین ہوائی اڈوں کی نجکاری کا معاہدہ جنوری میں ہوگا
اس کے ساتھ ہی حکومت نے جی ایس ٹی قانون کی دفعہ 44 کے تحت سالانہ ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ کو 31 دسمبر2020 سے بڑھاکر 28 فروری 2021 کردیا ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کودرپیش مسائل کے پیش نظر ایکم ٹیکس ریٹرن، ٹیکس آڈٹ رپورٹ تنازعہ سے ٹرسٹ اسکیم کے تحت اعلان کرنے کی مدت بڑھائی گئی ہے۔
اب تنازعہ سے ٹرسٹ اسکیم کی آخری تاریخ 31 دسمبر سے بڑھاکر 31 جنوری 2021 کردی گئی ہے۔