ETV Bharat / state

نابالغ جرائم پیشہ بچوں کے نگرانی گھروں میں جنسی ہراسانی کے واقعات - جونائل جسٹس (چائلڈ اینڈ پروڈکشن آف چلڈرن) ایکٹ 2015

مرکزی وزیر برائے ترقی خواتین واطفال اسمرتی زوبن ایرانی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ جونائل جسٹس (چائلڈ اینڈ پروڈکشن آف چلڈرن) ایکٹ 2015 (جے جے ایکٹ) اور جونائل جسٹس (کیئر اینڈ پروڈکشن آف چلڈرن) موڈل رول 2016 ان بچہ گھروں کی نگرانی اور جانچ کے لیے قاعدے وضع کیے گئے ہیں۔

Incidence of sexual harassment in juvenile  detention homes
اسمرتی زوبن ایرانی
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 4:04 PM IST

جے جے ایکٹ کی عمل آوری کی بنیادی ذمہ داری ریاستی / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں پر عاید ہوتی ہے۔

ان کی وزارت اب سی سی آئی اداروں کی باقاعدگی سے نگرانی کرتی ہے اورزیرنگرانی بچوں کی زندگی میں کسی قسم کی دشواری یا پریشانی کے معاملے میں کیے جانے والے اقدامات پر ریاستی/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سرکاروں کو ایڈوائزری (مشورے) بھی جاری کیے ہیں، تاکہ ان سی سی آئی اداروں میں زیر نگرانی بچوں کی زندگی کے لیے کوئی خطرہ نہ ہو۔

علاوہ ازیں ملک میں جے جے ایکٹ کی عمل آوری کی نگرانی کے لیے پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس ایکٹ 2005 (سی پی سی آر)کے تحت، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) اوراسٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (ایس سی پی سی آر) جیسے قانونی حیثیت کے ادارے تشکیل دیے گئے ہیں۔ این سی پی سی آر سے موصولہ معلومات کے مطابق انہیں گزشتہ تین برسوں کے دوران سی سی آئی اداروں میں جنسی ہراسانی اور استحصال کی 43 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.