ETV Bharat / state

Jamia Hamdard جامعہ ہمدرد میں نیشنل الٹرنیٹو ڈسپیوٹ ریزولوشن فیسٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 5:22 PM IST

ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (ایچ آئی ایل ایس آر) اسکول آف لاء جامعہ ہمدرد میں 17-19 مارچ 2023 تک نیشنل اے ڈی ڈی آر فیسٹ 2023 کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ فیسٹ میں قومی مباحثہ اور قومی کلائنٹ کونسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

جامعہ ہمدرد میں نیشنل الٹرنیٹو ڈسپیوٹ ریزولوشن فیسٹ 2023 کا افتتاح

نئی دہلی: ہمدرد انسٹی ٹیوٹ آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (ایچ آئی ایل ایس آر) اسکول آف لاء جامعہ ہمدرد میں 17-19 مارچ 2023 تک نیشنل اے ڈی ڈی آر فیسٹ 2023 کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ فیسٹ میں قومی مباحثہ اور قومی کلائنٹ کونسلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ فیسٹ کی افتتاحی تقریب 17 مارچ 2023 کو جامعہ ہمدرد کیمپس میں ہوئی۔ اس کا افتتاح دن کے مہمان خصوصی محترمہ جسٹس ہیما کوہلی، جج، سپریم کورٹ آف انڈیا، حماد احمد، وائس چانسلر اور پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم، اعزازی وائس چانسلر، رجسٹرار ایس ایس اختر کے ساتھ ڈین، اسکول آف لاء، پروفیسر (ڈاکٹر) سلینہ کے۔ بشیر اور محترمہ نازش فاطمہ، اے ڈی آر بورڈ کے فیکلٹی کنوینر کی موجودگی میں نئے لاء اسکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ عمل میں لایا گیا۔

اس کے بعد معززین ہمدرد کنونشن سنٹر کی طرف روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مہمانِ خصوصی کے ساتھ جسٹس دیپک گپتا، سابق جج، سپریم کورٹ آف انڈیا کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ جس کے بعد باضابطہ تقریب کا آغاز ہوا جس کا افتتاح پروفیسر (ڈاکٹر) سلینا کے، بشیر، ڈین، اسکول آف لاء کی تقریر استقبالیہ اور فیکلٹی اور طلبہ کے منتظمین کی جانب سے معززین کے اعزاز سے ہوا۔ تہنیتی تقریب کے بعد مہمان خصوصی جسٹس دیپک گپتا نے مہمانوں سے خطاب کے دوران آئین کے تمہید کی اہمیت اور اس کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں گفتگو کی۔ اس کے بعد اس دن کی مہمان خصوصی جسٹس ہیما کوہلی کا خطاب ہوا۔ جنہوں نے اے ڈی آر کی ضرورت اور اہمیت کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف طریقوں اور آج کے وقت میں اے ڈی آر میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر زور دیا۔

جسٹس کوہلی نے ثالثی اور لوک عدالتوں کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں جسٹس ہیما کوہلی نے یونیورسٹی کو تربیتی پروگراموں کے ساتھ ایک میڈیشن ڈیسک قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ اس پروگرام سے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے صدارتی خطاب کیا جس میں انہوں نے اے ڈی آر کی اہمیت پر گفتگو کی اور نیشنل ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کا اختتام اے ڈی آر بورڈ کی فیکلٹی کنوینر محترمہ نازش فاطمہ کے شکریہ کے ساتھ ہوا جنہوں نے تمام معززین اور شرکاء کا ان کی موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:Mega Job Fair جامعہ ہمدرد کے کیمپس میں 25 فروری سے روزگار میلے کا انعقاد

جدیگر معززین میں ڈاکٹر سرفراز احسن، ڈپٹی رجسٹرار، پروفیسر سرور عالم، چیف پراکٹر، محترمہ حنا پروین، ایڈوکیٹ کیلاش واسدیو، ایڈوکیٹ شریانس سنگھوی، مسٹر اظہر علی خان، محمد توحید عالم اور بہت سے دوسرے لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.