ETV Bharat / state

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں بی اے ان اپلائیڈ اردو پروگرام کا افتتاح

پروگرام کورڈینٹر نے بتایا کہ یہ پروگرام نئی تعلیمی پالیسی 2020 اور یو جی سی کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس میں 75 فیصد معلومات پر مبنی کورسز اور 25فیصد اسکل پر مبنی کورسز ہیں

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 26, 2023, 9:08 PM IST

نئی دہلی: اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے اسکول آف ہیومنٹیز میں ڈسپلن آف اردو کے زیر اہتمام اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کی سربراہی اور اسکول آف ہیومنٹیز کی ڈائریکٹر پروفیسر کوشل پوار اورپروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت علی کی رہنمائی میں 26/ فروری 2023ء کو گیارہ بجے صبح بی اے ان اپلائیڈ اردو پروگرام لانچ کیا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز اگنو کلگیت سے ہوا۔ بعد ازاں اسکول آف ہیومنٹیز کی ڈائریکٹر پروفیسر کوشل پوار نے مہمان خصوصی پروفیسر محمد میاں سابق وائس چانسلر, مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا تفصیلی تعارف کراتے ہوئے ان کا پرزور والہانہ استقبال کیا۔ ڈائریکٹر محترمہ نے پروگرام کے سرپرست اگنو کے وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ان کے علاوہ انھوں نے تمام پرووائس چانسلرز، رجسٹرارز، اسکول کے ڈائریکٹرز، ریجنل سنٹرز کے ڈائریکٹرز اور پروگرام سے جڑے تمام سامعین کا والہانہ استقبال کیا۔ استقبالیہ کے بعد بی.اے ان اپلائیڈ اردو کے پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت علی نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے اس کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

پروگرام کورڈینٹر نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام نئی تعلیمی پالیسی 2020 اور یو جی سی کی ہدایات کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس میں 75 فیصد معلومات پر مبنی کورسز اور 25فیصد اسکل پر مبنی کورسز ہیں۔ اس پروگرام میں Internship اور Apprenticeship کی سہولیات بھی ہیں جس کی ذمہ داریاں NSDC کی طرف سے انجام دی جائیں گی. اس تین سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام کا مقصد اردو زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بہت اچھی بات چیت کی مہارت، اردو ادب سےگہری واقفیت اور مختلف زاویوں سے ادب کو پڑھنے اور سمجھنے کا طریقہ کار وغیرہ ہے۔ پورے پروگرام کو بنیادی کورسز، مائنر کورسز، اسکل اینہانسمنٹ کورسز، اور کامن ویلیو ایڈڈ کورسز کے طور پر تقسیم کیا گیا ہے۔ ان کورسز کے ذریعہ طلباءوطالبات میں مساونہ رویہ، سماجیاتی سلوک,جدید تصورات, جمہوری نظام، کثیر الثقافت، سیکولرزم، ماحولیات اور صنفی حساس اقدار کو فروغ دینے کی تعلیم دی جائے گی۔ اس پروگرام کی تکمیل کے بعد لرنرز کو مختلف شعبوں میں روزگار کے بے شمار مواقع مل سکتے ہیں، NSDC کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس ترپاٹھی، پرووائس چانسلرز ڈاکٹر سری کانت مہاپاترا اور پروفیسر ستیہ کام نے بھی پروگرام کی نوعیت اور اس کی اہمیت و افادیت کے تعلق سے اظہار خیال کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مبارک باد پیش کی۔

مہمان خصوصی پروفیسر محمد میاں سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ NEP-2020 کے مطابق تیار کیا گیا یہ پروگرام اردو پڑھنے والوں کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوگا۔ اپنے خطاب کے دوران انھوں نے اپنے بہت سے تجربات شیئر کیے۔ انھوں نے کچھ مشورے بھی دیئے۔ آخر میں انھوں نے اسکول آف ہیومنٹیز بالخصوص ڈسپلن آف اردو اور اگنو کو مبارک باد دی۔ اگنو کے عزت مآب وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اب زبان و ادب پڑھنے والے لرنرز صرف درس و تدریس یا ترجمہ نگاری تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دنیا کے دوسرے اہم شعبوں میں کام کرسکیں گے۔ یہی اس پروگرام کا مقصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ زبان و ادب کے لوگ جب ہنرمند ہوکر دوسرے میدان میں کام کرنے جائیں گے تو وہ دوسروں سے زیادہ کامیاب ہوں گے۔ پروگرام کے اختتام پہ ڈسپلن آف اردو کے فیکلٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر احمد علی جوہر نے مہمان خصوصی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: IGNOU Degrees اگنو کی تمام ڈگریاں بشمول ایم ایس ماحولیات تسلیم شدہ، ریجنل ڈائریکٹر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.