ETV Bharat / state

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 138 نئے معاملے

دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈھائی ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ صرف جمعہ کے دن کورونا مثبت کے 138 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 10:44 AM IST

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 138 نئے معاملے سامنے آئے

قومی دارالحکومت میں جمعہ کے روز کورونا مثبت کے 138 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں کورونا متاثرہ کی کُل تعداد 2514 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 3 نئے مریض بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے 53 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

حالانکہ اس بیماری کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بھی کم نہیں ہےاور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز 49 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک اس بیماری سے راحت پانے والے افراد کی تعداد 857 ہوگئی ہے۔

وہیں دہلی میں کورونا سے اب تک 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وقت دہلی میں مجموعی طور پر 1604 افراد کورونا کے ایکٹیو مریض ہیں۔

ساتھ ہی 2514 کورونا متاثرہ افراد کے عمر کی بات کی جائے تو ان میں سے زیادہ تر50 سال سے کم عمر کے ہیں۔ ان کی تعداد 1646 ہے اور یہ متاثرہ افراد کی کل تعداد کا 65 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ دہلی حکومت دہلی کے صحافیوں کا بھی کورونا جانچ کرا رہی ہے۔ گزشتہ روز 160 ایسے نامہ نگاروں کی انکوائری رپورٹ بھی آئی، جس میں اچھی بات یہ ہے کہ سبھی منفی پائے گئے۔

دہلی حکومت کورونا کے جانچ میں بھی مستقل طور پر تیزی لا رہی ہے۔ دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے 33،672 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جن میں سے 2514 مثبت پائے گئے ہیں اور 26552 منفی ہیں۔ جن میں سے 4،128 نمونے اطلاعات زیر التوا ہیں۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 2152 نمونے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 138 مثبت پائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.